خطبات محمود (جلد 3) — Page 677
خطبات محمود ۱۴۹ جلد موم حضرت خان محمد خان صاحب کپور تھلوی کا ذکر خیر ( فرموده ۸ مارچ ۱۹۵۶ء) ۸ مارچ ۱۹۵۶ء بروز جمعرات حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے اپنے صاحبزادے مرزا اظہر احمد صاحب کا نکاح ہمراہ قیصرہ خانم سعید بنت خان سعید احمد خان صاحب مرحوم کے ساتھ ایک ہزار روپیہ حق مہر پر پڑھا۔لے آیات مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں آج جس نکاح کے اعلان کے لئے کھڑا ہوا ہوں وہ میرے لڑکے مرزا اظہر احمد کا ہے جو خان سعید احمد خان صاحب مرحوم ابن) کرنل اوصاف علی خاں صاحب مرحوم کی لڑکی قیصرہ خانم سعید سے قرار پایا ہے۔قیصرہ خانم سعید پہلے ہماری دوہری رشتہ دار تھیں لیکن اب اس نکاح کی وجہ سے ان کا ہم سے تہرا رشتہ ہو گیا ہے۔ان کا ایک رشتہ تو یہ ہے کہ وہ کرنل اوصاف علی خان صاحب کی ہوتی ہیں اور کرنل اوصاف علی خاں صاحب نواب محمد علی خان صاحب کے بہنوئی اور خالہ زاد بھائی تھے گویا یہ اس شخص کے بہنوئی کی ہوتی ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی لڑکی کا رشتہ دیا بلکہ بعد میں حضرت خلیفہ المسیح الاول کے زمانے میں ان کے بیٹے کو آپ کی دوسری لڑکی کا رشتہ دے دیا گیا۔دوسرا رشتہ جس کی بناء خدا تعالی کے ایک الہام پر ہے یہ ہے کہ یہ خان محمد خان صاحب کپور تھلوی کے بیٹے عبد المجید خاں صاحب کی نواسی ہیں خان محمد خان صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بہت پرانے صحابی تھے۔افسوس ہے کہ ہماری جماعت اپنی تاریخ کے یاد رکھنے میں نہائت ست واقع ہوئی ہے۔