خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 652 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 652

خطبات محمود ۲۵۲ ۱۴۳ جلد موم زنده بنو اور خود اللہ تعالیٰ کی نعمتیں حاصل کرو (فرموده ۱۴ جولائی ۱۹۵۲ء) ۱۴۔جولائی ۱۹۵۲ء بعد نماز عصر مسجد مبارک ربوہ میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے جناب ڈاکٹر عبد الحمید صاحب چغتائی دار السلام منزل بیرون دہلی دروازہ لاہور کی صاحبزادی سارہ برجیس صاحبہ کا نکاح ایک ہزار روپیہ مہر پر پیر ہارون الرشید صاحب ابن مکرم جناب پیر مظہر الحق صاحب خزانچی صدرانجمن احمد یہ پاکستان کے ساتھ پڑھا۔آیات مسنونہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا : ڈاکٹر عبد الحمید صاحب چغتائی لاہور ایک پرانے مخلص احمدی خاندان میں سے ہیں۔یعنی وہ میاں فیملی میں سے ہیں جن کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ابتدائے دعوئی سے مخلصانہ تعلقات رہے ہیں۔میاں چراغ الدین صاحب مرحوم جن کے ڈاکٹر عبد الحمید صاحب پوتے ہیں اور لڑکی ان کی پڑپوتی ہے، وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ اتنا پرانا تعلق رکھنے والے تھے کہ میری پیدائش پر جب میرا عقیقہ ہوا تو اس موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کو بھی لاہور سے بلوایا تھا۔اس سے سمجھ لو کہ ان کے کتنے پرانے تعلقات تھے۔میری پیدائش کے ساتھ ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیعت کا اعلان فرمایا تھا۔اور مسیحیت کا دعوئی آپ نے اس کے قریباً سال ڈیڑھ سال بعد کیا۔پس میری پیدائش پر انہیں عقیقہ کی تقریب میں لاہور سے بلانا اسی صورت میں ہو سکتا تھا جب وہ سالہا سال پہلے۔مخلصانہ تعلقات رکھتے ہوں۔گویا میری عمر سے بھی زیادہ اس خاندان کے تعلقات کی عمر ہے۔کم سے