خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 651 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 651

طبات محمود ۶۵۱ جلد سوم پر مرزا د سیم احمد ولد مرزا محمود احمد سے منظور ہے اس پر سید داؤد احمد صاحب نے اپنی منظوری کا اعلان کیا۔اس کے بعد حضور نے فرمایا۔اب میں مرزا د سیم احمد کی طرف سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ ان کو ایک ہزار روپیہ مر پر امتہ القدوس بیگم بنت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب مرحوم سے اپنا نکاح منظور ہے۔دوسرا نکاح امتہ النصیر بیگم جو میری لڑکی ہے اور سارہ بیگم مرحومہ کے بطن سے ہے اس کا ایک ہزار روپیہ مہربر پیر معین الدین ولد پیراکبر علی صاحب مرحوم سے قرار پایا ہے۔احباب کو معلوم ہو گا کہ میں اپنی لڑکیوں کا نکاح صرف واقفین زندگی سے کر رہا ہوں اور اس رشتہ میں بھی میرے لئے یہی کشش تھی کہ لڑکا واقف زندگی ہے۔میں اپنی طرف سے اور امتہ النصیر بیگم کی طرف سے پیر معین الدین صاحب ولد پیراکبر علی صاحب مرحوم سے ایک ہزار روپیہ مہر بران کے نکاح کی قبولیت کا اعلان کرتا ہوں۔پیر معین الدین ولد پیراکبر علی صاحب مرحوم کیا آپ کو ایک ہزار روپیہ مہر پر امتہ النصیر بیگم بنت مرزا محمود احمد سے اپنا نکاح منظور ہے۔ان کی منظوری کے بعد حضور نے فرمایا: دوست اب دعا کریں۔اس کے بعد جلسہ کا افتتاح ہوگا۔چنانچہ سب دوستوں نے حضور نے ساتھ مل کر لمبی دعا کی۔له الفضل یکم جنوری ۱۹۵۲ء صفحہ ۱ الفضل یکم جنوری ۱۹۵۲ء صفحه ۳)