خطبات محمود (جلد 3) — Page 646
خطبات محمود ۱۴۰ ایک نو مسلمہ لڑکی کے نکاح کا اعلان (فرموده ۲۶ جون ۱۹۵۱ء) چوہدری شکر الہی صاحب اور میاں عبد الحئی صاحب کا نکاح بشری سعید صاحبہ اور امتہ العزیز صاحبہ بنت ڈاکٹر بدرالدین احمد کے ساتھ حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے مورخہ ۲۶ جون ۱۹۵۱ء کو دس بجے صبح اپنے دفتر میں پڑھا۔خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : یہ دو نکاح جن کے اعلان کے لئے میں کھڑا ہوا ہوں دونوں ہی مبلغین کے نکاح ہیں۔میری صحت اس بات کی اجازت تو نہیں دیتی کہ تفصیل سے کچھ بیان کروں لیکن یہ نکاح ایسے ہیں کہ میں چاہتا ہوں کہ اس موقع پر کچھ کہوں۔ایک نکاح چوہدری شکر الہی صاحب کا سعیدہ بشری صاحبہ کے ساتھ قرار پایا ہے جو پہلی امریکن سفید فام لوگوں میں سے ہیں اس سے پہلے بھی شاید کوئی اور سفید فام امریکن احمدی ہوا لیکن اس لڑکی کو بعض اہمیتیں حاصل ہیں جو ان لوگوں کے علاقوں کو بھی حاصل نہیں جو اسلامی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں یا اسلامی تعلیم سے وابستہ ہیں۔ہو سعیدہ کے اسلام لانے پر اس کے والدین اس سے خوش نہیں۔ان کو گزارے کے لئے تو کوئی دقت نہیں تھی کیونکہ یورپ اور امریکہ میں لڑکے لڑکیاں جوان ہوتے ہی اپنا بوجھ خود سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ہمارے ملک کے لوگوں کی طرح نہیں کہ جو تک کی طرح ماں باپ کے ساتھ آخری عمر تک چھٹے رہتے ہیں وہاں پر یہ حال ہے کہ جہاں بچہ نیم بالغ ہوا روزی کا