خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 597 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 597

خطبات محمود ۵۹۷ ۱۲۸ جلد سوم واقف زندگی میری اولاد کی طرح ہیں (فرموده ۲۰ ستمبر ۱۹۴۴ء) ۲۰ ستمبر ۱۹۴۴ء بعد نماز عصر ڈاکٹر محمد احمد صاحب ابن مکرم جناب ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب کے نکاح کا اعلان حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے عزیزہ امته اللطیف صاحبه بنت خان محمد اشرف صاحب مرحوم فیروز پوری کے ساتھ مبلغ دو ہزار روپیہ حق مہر پر اور ملک محمد صدیق صاحب ابن مهاشه فضل حسین صاحب کے نکاح کا اعلان ایک ہزار روپیه مهر پر سید مفتی اظهار حسین صاحب ساکن بریلی کی لڑکی فیروز جہاں بیگم سے فرمایا : اے جو خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : میں نے یہ اعلان کیا ہوا ہے کہ سوائے اپنے عزیزوں کے یا ایسے لوگوں کے جن کے تعلقات دینی یا تمدنی لحاظ سے اس قسم کے ہوں جن کی وجہ سے وہ گویا کالا قرباء ہی سمجھے جانے کے قابل ہیں جب تک میری صحت اچھی نہیں ہوتی میں کوئی نکاح نہیں پڑھایا کروں گا۔اس اعلان کے مطابق میں نے بعض واقفین تحریک جدید کے نکاح پڑھے ہیں کیونکہ : شخص زندگی وقف کرتا ہے وہ ایک ایسا تعلق دین اور اسلام سے پیدا کر لیتا ہے کہ گویا وہ سلسلہ کی اولاد ہے اور جو سلسلہ کی اولاد بن جائے وہ کسی صورت میں ہمیں اپنی اولادوں سے کم نہیں ہو سکتا کیونکہ اس کا تعلق دینی لحاظ سے ہے اور رشتہ داروں کا دنیوی لحاظ سے۔گو رشتہ داروں کا دینی لحاظ سے بھی تعلق ہوتا ہے مگر ظاہری اور ابتدائی تعلق ان کا دنیوی لحاظ سے ہی ہوتا ہے آج بھی اسی اصل کے ماتحت میں ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کے لڑکے کا نکاح پڑھنے کے لئے کھڑا