خطبات محمود (جلد 3) — Page 596
خطبات محمود ۵۹۶ جلد سوم رکھتے ہوئے میں سیدہ بشری بیگم صاحبہ بنت سید عزیز اللہ شاہ صاحب کے ساتھ ایک ہزار روپیہ مر پر اپنا نکاح قبول کرتا ہوں اور اور دعا کرتا ہوں کہ وہ اس گھر میں آنے والی کو سلسلہ کا خادم بنائے اور اسلام اور احمدیت کی خدمت کی توفیق عطا کرے اور اس غرض کے پورا کرنے والی بنائے جو میرے مد نظر ہے یعنی مرحومہ کے بچوں کی نگرانی اور تربیت کی توفیق عطا کرے۔وہ ہمارے گھر میں محبت اور پیار سے رہنے والی ہو ، میری دوسری بیویوں سے لڑنے جھگڑنے والی نہ ہو، غریبوں اور مسکینوں کے لئے ہمدرد اور مہمانوں کے لئے خبر گیر ہو، اسلام اور سلسلہ کی خدمت میں اپنی زندگی خرچ کرنے والی ہو تا جب وہ دنیا سے رخصت ہو تو خدا تعالیٰ کے فرشتے اس کے مالک کا سلام پہنچاتے ہوئے اس کی روح کے استقبال کے لئے آگے بڑھیں۔آمین۔الفضل یکم اگست ۱۹۴۴ء صفحه ۱ تا ۸) ه الفضل ۲۶ جولائی ۱۹۴۴ء صفحہ ۱ کے تذکرہ صفحہ ۶۹۶ - ایڈیشن چهارم شه القمر : ۴۶ -496 ایڈیشن چهارم شه تذکرہ صفحہ ۱۹۷ حاشیہ ایڈیشن چهارم