خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 562 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 562

خطبات محمود ۵۶۲ جلد سوم اور نہ سارے بڑی عمر کے آدمی ہیں بلکہ ان میں سے کچھ حصہ تو بچوں کا ہے اور کچھ ایسا ہے جو ایک وقت جلسہ میں شامل ہوا اور پھر چلا گیا۔جلسہ سالانہ چونکہ تین چار دن رہا تھا اس لئے ان شامل ہونے والوں میں سے کوئی ایک دن رہا اور چلا گیا، کوئی دو دن رہا اور چلا گیا، کوئی تین دن رہا اور چلا گیا اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے "آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ میں شامل ہونے والوں کی ۳۲۷ تعداد لکھی ہے ان میں نہ تو سارے بالغ تھے اور نہ سارے ایک وقت میں جمع ہوئے تھے بلکہ میں جہاں تک سمجھتا ہوں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ سو ڈیڑھ سو آدمی جلسہ میں شامل ہوئے تھے اور کچھ ایسے بھی تھے جو تھوڑی دیر کے لئے آتے اور چلے جاتے۔یہ جماعت احمدیہ کا دوسرا سالانہ جلسہ تھا اور اگر میرا حافظہ غلطی نہیں کرتا تو اس مسجد میں جتنے لوگ نظر آرہے ہیں ان سے کم ہی اس جلسہ میں نظر آتے تھے۔پھر خدا نے یہ برکت دی کہ اس نے چاروں طرف سے لوگوں کو جمع کرنا شروع کر دیا اور اللہ تعالیٰ کا یہ الهام پورا ہونا شروع ہوا کہ يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ مَعَ عَمِيقٍ له يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ له تیری طرف دور دور سے لوگ تحائف لے کر آئیں گے کہ سڑکوں میں گڑھے پڑ جائیں گے۔اس الہام کے پورا ہونے کا جو لطف ہم لوگ اٹھا سکتے ہیں جنہوں نے پہلا نظارہ دیکھا ہوا ہے وہ لطف وہ لوگ نہیں اٹھا سکتے جنہوں نے قادیان کو بھر پور ہونے کی صورت میں دیکھا۔وہ لوگ جنہوں نے قادیان کو ۱۹۰۰ ء میں دیکھا تھا انہیں بھی اب بہت بڑا فرق محسوس ہوتا ہے مگر ہمیں تو ۱۹۰۰ء کا قادیان بھی بہت آباد دکھائی دیتا ہے۔پھر جنہوں نے ۱۹۰۷ء میں قادیان کو دیکھا وہ بھی اپنے دل میں اس کی موجودہ حالت کو دیکھ کر بہت بڑا فرق محسوس کرتے ہیں مگر ۱۹۰۷ء میں ہماری یہ کیفیت تھی کہ ہم سمجھتے تھے ہم ساری دنیا پر چھا گئے ہیں اور اب قادیان بہت آباد شہر ہو گیا ہے۔اس طرح ۱۹۱۳ء میں قادیان کی اور حالت تھی ۱۹۱۴ء میں قادیان کی اور حالت ہو گئی۔۱۹۱۷ء میں اس نے اور زیادہ ترقی کی اور ۱۹۴۰ ء میں اس کی آبادی میں اور زیادہ اضافہ ہو گیا۔حتی کہ بعض وہ لوگ جنہوں نے میری خلافت کے ایام میں ہی قادیان کو دیکھا تھا جب وہ پانچ سات سال تک قادیان میں نہ آئے اور اس کے بعد انہیں قادیان کو دیکھنے کا موقع ملا تو انہوں نے ذکر کیا کہ پانچ سات سال کے بعد آکر ہم نے قادیان کو پہچانا نہیں۔یہ کیسا عظیم الشان نشان ہے جو احمدیت کی صداقت کے متعلق خدا تعالیٰ نے ظاہر کیا۔بے وقوف لوگ کہتے ہیں کہ دنیا