خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 550 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 550

خطبات محمود ۵۵۰ جلد سو تا رستہ میں جو علاقے آئیں ان میں اشاعت اسلام ہو سکے۔ہماری جماعت بھی اللہ تعالٰی نے اسی سنت کے ماتحت قائم کی ہے اور احمدی مختلف مقامات پر پھیلے ہوئے ہیں اور چونکہ یہ زمانہ جنگ کا نہیں اس لئے ہجرت کا بھی حکم نہیں دیا گیا۔صرف یہ حکم ہے کہ جن کو توفیق ملے وہ قادیان میں جمع ہوتے جائیں۔تا سب مل کر یہاں نظام کو مضبوط کر سکیں۔مگر یہ حکم لازمی نہیں جن کو سامان میسر آگئے وہ تو یہاں جمع ہو گئے ہیں اور جن کو سامان میسر نہیں وہ نہیں آئے۔اسی چھینٹے میں مختلف علاقوں میں مختلف مدارج کے لوگ پیدا ہوئے ہیں۔افغانستان میں سید عبد اللطیف صاحب، نعمت اللہ صاحب اور کئی شہداء پیدا ہوئے۔پھر کئی ان میں سے قادیان آگئے اور ان کے ذریعہ تمام علاقہ میں تبلیغ ہو گئی۔ورنہ کہاں ہندوستان اور کہاں افغانستان ہمارے لئے تو سرحدوں پر بھی تبلیغ کرنا مشکل تھا مگر یہ اللہ تعالی کی مشیت تھی کہ وہ ان لوگوں کو سرحدوں سے پارلے گیا تا اس تمام علاقہ میں تبلیغ ہو سکے۔چنانچہ کل ہی مجھے ایک پٹھان کی بیعت کا خط آیا ہے اس نے لکھا ہے کہ عرصہ ہوا میں نے مولوی نعمت اللہ صاحب سے احمدیت کے متعلق بات سنی تھی اور اس وقت سے برابر تحقیقات کرتا رہا اس اثناء میں میں اپنے گھر کو چھوڑ کر مختلف علاقوں میں پھرتا رہا ہوں اور اب مجھے بیعت کی توفیق ملی ہے۔اور اسی طرح ابتدائی ایام میں سیٹھ عبدالرحمن حاجی اللہ رکھا صاحب احمدی ہوئے ان کو مدراس میں اللہ تعالیٰ نے بیعت کی توفیق دی، کسی کو بہار اور کسی کو بنگال میں اور کسی کو یوپی میں بیعت کی توفیق نصیب ہوئی اور ان سب نے اپنی اپنی جگہ احمدیت کو پھیلانا شروع کر دیا۔ان ہی میں سے ایک حیدر آباد کی جماعت ہے جو یہاں سے قریباً ڈیڑھ ہزار میل دور ہے بیچ میں ایک لمبا علاقہ ہے جہاں نام کو بھی کوئی احمدی نہیں۔سی پی کا علاقہ بیچ میں ہے اس میں جتنے احمدی ہیں وہ سب مل کر بھی شاید شہر حیدر آباد کی جماعت کے برابر نہ ہوں۔یوپی میں بھی بہت کم ہیں اور ان سب علاقوں کو پار کر کے اللہ تعالٰی نے حیدر آباد میں ایک جماعت قائم کر دی اور وہاں ایسے مخلص احباب پیدا ہوئے جنہوں نے احمدیت کے لئے بہت قربانیاں کی ہیں اور ایثار سے کام کیا۔وہاں جماعت مولوی محمد سعید صاحب کے ذریعہ قائم ہوئی۔اڑیسہ میں ایک گاؤں سنبل پور سارے کا سارا احمدی ہے اور وہ بھی دراصل حیدر آباد کی ہی پیدا شدہ جماعت ہے۔سید عبدالرحیم صاحب وہاں کے رہنے والے حیدر آباد گئے تھے وہاں وہ مولوی محمد سعید صاحب سے ملے مولوی صاحب نے انہیں تبلیغ کی اور بعض کتابیں بھی دیں جن کے مطالعہ سے وہ احمدی