خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 548 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 548

۵۴۸ ۱۲۲ الی جماعتیں بطور پیج کے ہوتی ہیں (فرموده ۱۵- ستمبر ۱۹۴۱ء) ۱۵- ستمبر ۱۹۴۱ء بعد نماز عصر مسجد مبارک میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے جناب سیٹھ محمد غوث صاحب حیدر آباد دکن کی صاحبزادی محترمہ امتہ الحی بیگم صاحبہ کا نکاح مکرم محمد یونس صاحب ولد عبد العزیز صاحب ساکن لاڈوہ ضلع کرنال کے ساتھ ایک ہزار روپیہ مہر کے عوض پڑھا۔بے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- اللہ تعالی کی سنت کے ماتحت جو قدیم سے ماموروں کے متعلق چلی آتی ہے اس نے ہماری جماعت کو بھی مختلف علاقوں میں پھیلایا ہوا ہے۔یہ اللہ تعالی کی قدیم سنت ہے کہ اللی جماعتیں بطور پیج کے پھینکی جاتی ہیں جس طرح اگر ہم ایک فٹ سے زمین پر دانے پھینکیں تو وہ تھوڑی سی جگہ میں پھیلیں گے لیکن اگر ایک بلند مینار پر سے پھینکیں تو دور دور گریں گے اور کسی بلند پہاڑ پر سے پھینکیں گے تو اور بھی دور زمین پر پھیلیں گے اسی طرح چونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایمان آسمان سے پھینکا جاتا ہے وہ ساری دنیا پر پھیل جاتا ہے۔ایک یہاں، ایک وہاں، ایک کہیں، ایک کہیں، شروع شروع میں یہ چیز اللی جماعتوں کے لئے بظاہر کمزوری کا موجب ہوا کرتی ہے کیونکہ جن جماعتوں کے جتھے ہوں ان کو ایک طاقت حاصل ہو جاتی ہے لیکن ایک دائرہ میں محدود ہونے کی وجہ سے وہ آخر مٹ جاتی ہیں مگر اللی جماعتیں دور دور قائم ہوتی ہیں۔گویا ان کا بیج آسمان سے پھینکا جاتا ہے اس لئے دور دور پھیلتا ہے اور اس وجہ سے ان کی