خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 392 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 392

خطبات محمود ۳۹۲ جلد سوم غرض جن لوگوں نے استخاروں اور دعاؤں کے ذریعے کوئی کام کیا اور اللہ تعالٰی پر اشکال کیا ان کا کام ضرور اچھے نتائج پیدا کرے گا اور بظاہر اگر اس میں کوئی مشکل اور تکلیف کی صورت پیدا ہوگی تو وہ حکمت الہی کے ماتحت بہتری کے لئے ہی ہوگی۔جیسا کہ زید اور اس کی بیوی کا تفرقہ چونکہ زیادہ فائدہ مند اور بہت اہم نتیجہ پیدا کرنے والا تھا اس لئے وہ دور نہ ہو سکا کیونکہ یہ پر حکمت افتراق اتصال سے اچھا تھا پس استخاروں، دعاؤں اور اتکال کے نتائج یقیناً اچھے ہوتے ہیں۔مومن کو چاہئے کہ وہ تمام امور میں خصوصاً نکاح میں استخارہ کرے، دعائیں کرے الفضل -۲۸ مئی ۱۹۳۶ء صفحه ۴) اور اللہ تعالی پر اتکال رکھے۔ے فریقین کا تعین نہیں ہو سکا۔