خطبات محمود (جلد 3) — Page 391
خطبات محمود ۳۹۱ جلد سوم نے اپنی پھوپھی کی لڑکی کا نکاح زید سے کرایا۔ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ رسول کریم نے استخارہ نہ کیا ہو گا، دعا ئیں نہ کی ہوں گی، اللہ تعالٰی پر اتکال نہ کیا ہو گا یہ سب باتیں رسول کریم ﷺ نے کی ہوں گی آپ نے استخارہ بھی کیا ہو گا، دعائیں بھی کی ہوں گی مگر باوجود اس کے اللہ تعالی نے آپ کی کوشش کو بار آور نہ کیا۔اس سے آپ یہ بتانا چاہتے تھے کہ خاندان کچھ چیز نہیں اصل چیز تقویٰ ہے۔تو اس بات کو ثابت کرنے کے لئے اور ہزاروں انسان موجود تھے۔گزشتہ تیرہ صدیوں میں لاکھوں مسلمانوں نے اس مثال کو قائم کیا اور آئندہ لاکھوں اور کروڑوں ایسے ہوں گے جو قومیت کو نظر انداز کریں گے، مدارج کو نظر انداز کریں گے، صرف تقویٰ کو مد نظر رکھیں گے۔پس یہ غرض جس کو پورا کرنے کے لئے لاکھوں مسلمان گزر چکے ہیں اور لاکھوں اور کروڑوں کی تعداد بعد میں آنے والی ہے اللہ تعالیٰ کا خاص رسول کریم کے ذریعے پورا کرنا ضروری نہ تھا۔اصل وجہ اس کی یہ تھی کہ اللہ تعالی یہ بات لوگوں پر ظاہر کرنا چاہتا تھا کہ رسول کریم الله کی نرینہ اولاد نہیں ہے خواہ قانون قدرت والی اولاد ہو یا قانون ملکی والی۔قانون قدرت کے مطابق تو آپ کو کوئی نرینہ اولاد نہ تھی مگر ملکی دستور اور اس وقت کے قانون شریعت کے مطابق آپ کی اولاد موجود تھی جیسا کہ زید تھا لوگ انہیں ابن محمد ( ) کہا کرتے تھے۔حضرت زینب کے نکاح کے واقعہ سے خدا تعالیٰ نے یہ بتایا کہ اولاد وہی ہوتی ہے جو قانون قدرت کے مطابق ہو۔قانون ملکی والی اولاد حقیقی اولاد نہیں اور نہ شریعت نے حقیقی اولاد کے لئے جو قوانین رکھے ہیں وہ دوسروں پر عائد ہوتے ہیں۔اس بات کو قائم کرنے کے لئے واحد طریق یہی تھا کہ زید کی مطلقہ کے ساتھ رسول کریم ا نکاح فرماتے۔اللہ تعالیٰ نے زید اور اس کی بیوی کے تفرقہ کو دور نہ ہونے دیا۔باوجود اس کے کہ رسول کریم ﷺ نے استخارہ کیا تھا، دعائیں کی تھیں، اللہ تعالیٰ پر اتکال کیا تھا، کوشش کی تھی مگر حکمت الہی یہی تھی کہ زید اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور وہ رسول کریم ﷺ کی زوجیت میں جائے تا یہ ثابت ہو کہ قانون ملکی کے لحاظ سے اولاد قانون قدرت والی اولاد کی طرح نہیں ہوتی۔اس مثال کے سوا وہ خیال جو اس زمانہ کے لوگوں میں پایا جاتا تھا دور نہیں ہو سکتا تھا۔پس اس مثال میں اللہ تعالیٰ کی حکمت رسول کریم ایک کی حکمت پر غالب آئی۔ورنہ صرف قومیت اور دنیوی مدارج کو نظر انداز کر کے رشتہ کے تعلقات پیدا کرنے کی کئی مثالیں موجود ہیں اور موجود ہوتی رہیں گی۔