خطبات محمود (جلد 3) — Page 299
۲۹۹ 29 جلد سوم فریقین کی عدم موجودگی میں نکاح (فرموده یکم مارچ ۱۹۳۱ء) کم مارچ ۱۹۳۱ء کو بعد نماز ظهر مسجد مبارک میں حضرت طلیقہ البیع الثانی نے حکیم خلیل احمد صاحب مونگیری کا نکاح زبیدہ خاتون بنت خان ذو الفقار علی خان صاحب کے ساتھ دو ہزار روپیہ مہر پر پڑھا۔خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- میں ایک نکاح کا اعلان کرنے کے لئے کھڑا ہوا ہوں جو خاں صاحب ذوالفقار علی خان صاحب کی لڑکی زبیدہ خاتون کا حکیم خلیل احمد صاحب مو نکھیری کے ساتھ قرار پایا ہے چونکہ دونوں فریق میں سے اس جگہ کوئی نہیں اس لئے کسی ایسے خطبہ کی ضرورت بھی نہیں جو دونوں فریق کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلانے کے لئے ضروری ہو۔میں اس وقت صرف ان دونوں احباب کی خواہش کے مطابق کہ اس نکاح کا اعلان مسجد مبارک میں ہوتا یہ خیر اور برکت کا موجب ہو اعلان کرتا ہوں۔مہر دو ہزار روپیہ قرار پایا ہے۔دوست دعا کریں اللہ تعالٰی اس نکاح کو بابرکت کرے۔(الفضل ۱۷- مارچ ۱۹۳۱ء صفحه ۵)