خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 172 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 172

خطبات محمود ۱۷۲ ۵۱ جلد سوم ایک دوست کے اخلاص کا ذکر (فرموده ۲۲ - دسمبر ۱۹۲۲ء) ۲۲ دسمبر ۱۹۲۲ء حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے میاں عبدالرحیم صاحب پسر میاں غلام محمد صاحب امرتسری کے نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : : خطبہ جمعہ سے پہلے میں ایک نکاح کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔یہ نکاح شیخ محمد حسین صاحب منصف زیرہ ضلع فیروز پور جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے جماعت میں شامل ہیں کی لڑکی کا ہے جو میاں عبدالرحیم صاحب پر میاں غلام محمد صاحب امرتسری سے جو گورداسپور میں ملازم ہیں قرار پایا ہے۔میں نے جیسا کہ اعلان کیا ہوا ہے کہ اب نکاحوں کا اعلان نہیں کرتا۔مگر اس موقع پر میں نے مناسب سمجھا کہ خود نکاح پڑھا دوں۔شیخ صاحب مخلص ہیں اور غلام محمد صاحب بھی پرانے احمدی ہیں لیکن میرے اس نکاح پڑھنے کا باعث بابو عبدالرحیم صاحب ہیں۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کسی کی منہ پر تعریف کرنا اس کی ہلاکت کا باعث ہے۔لے لیکن میری یہ غرض نہیں اور اس لئے میں نے یہ حدیث سنا دی ہے کہ ان میں عجب نہ ہے ہو جائے۔لیکن اس نو عمری میں اور ان حالات میں جو غیر ممالک میں رہ کر لوگوں کو پیش آتے ہیں اس عزیز نے اچھا نمونہ دکھایا اور جماعت بغداد کو سنبھالنے میں بہت کوشش کی۔احباب کو چاہیے کہ وہ اس کے اخلاص اور حوصلہ کے لئے دعا کریں۔الفضل ۸ - جنوری ۱۹۲۳ء صفحه ۸) له بخاری کتاب الادر من التصادح