خطبات محمود (جلد 3) — Page 171
خطبات محمود جلد موم لڑکی بہت اچھی ہے تو وہ اپنے معیار اور طبیعت کے مطابق کہتے ہیں اور لڑکے والے بھی اگر اپنے لڑکے کو اچھا کہتے ہیں تو اپنی پسند اور اپنے جذبات کے مطابق کہتے ہیں۔یہ نہیں کہ وہ دوسروں کے معیار کو بھی کہتے وقت مد نظر رکھتے ہیں۔اور دوسرے کے خیال میں ہوتا ہے کہ اس نے دیانتداری سے کام نہیں لیا۔پس فرمایا الحمدُ اللهِ نَحْمَدُ، سب تعریفوں کی مستحق اللہ تعالی ہی کی ذات ہے۔وہ بتا سکتا ہے کہ کون مستحق تعریف ہے اور کون خوبیوں والا ہے۔بعض مخفی عیب ہوتے ہیں جن کو کوئی نہیں جان سکتا مگر خدا تعالیٰ ان کو بھی جانتا ہے۔ان کے متعلق اس کے سوا کون بتا سکتا ہے۔اس عبارت کے اگلے حصوں میں علاج بتائے گئے ہیں جو میں نے کئی دفعہ بیان کئے ہیں۔مختصرا یہ کہ انسان کو چاہئے کہ استغفار کرے اور اللہ تعالٰی سے پناہ مانگے اور پھر اللہ تعالی اس معاملہ میں برکت ڈال دیتا ہے۔له الفضل ۲ نومبر ۱۹۲۳ء صفحہ ۲ الفضل ۹ - نومبر ۱۹۲۲ء صفحہ ۶) ه سنن ابي حنيفة واسمها التاريخى مسند الامام الاعظم كتاب النكاح