خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 128 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 128

خطبات محمود ۱۲۸ جلد سوم لئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَوْلاً سَدِيدًا تُصْلِحُ لَكُم اعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ تُطِعِ اللّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا - سه مسلمانو! یہ تو تمہیں کہنے کی ضرورت نہیں کہ سچ بولو اس لئے کہ تم اس پر عمل کرتے ہو اور ہر شریف سچ بولنے کو پسند کرتا ہے کیونکہ اس کے طبعی نتائج ظاہر ہیں لیکن ہم ایک زائد بات بتاتے ہیں کہ تقویٰ اللہ کو مد نظر رکھو۔کیونکہ سدید کہتے ہیں ہر بیچ سے مبرا صاف سیدھی راستی کی بات۔ممکن ہے کہ ایک بات بچی ہو مگر اس میں پیچ رکھا گیا ہو کہ موقع پر اس سے نکل جائیں مگر سدید بات میں اس کی بھی گنجائش نہیں ہوتی۔اس میں ہر مخفی دھوکے سے اجتناب ہوتا ہے اسلئے فرمایا کہ تم قول سدید پر عمل کرو اور زائد بات یہ ہے۔کہ خدا کے تقویٰ سے بھی کام لو کہ خدا کی رضاء حاصل ہو۔يُصْلِحُ لَكُمُ اَعْمَالَكُم - اعمال کو درست کر دے گا۔یہ سداد پر عمل کرنے کا نتیجہ ہے۔لیکن اگر مراد کے ساتھ تقویٰ ہو گا تو اس کا نتیجہ اس سے زائد ہو گا وہ یہ کہ يَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُم تمہارے کئی قسم کے گناہ اور کمزوریاں دور ہو جائیں گی۔اور خدا تعالی کی صفات تم پر جلوہ گر ہوں گی۔اگر قول سدید پر عمل کرتے ہوئے تقویٰ اللہ بھی مد نظر ہو تو نقصان کچھ بھی نہیں۔طبعی نتائج ضرور ملتے ہیں اسلئے فرمایا فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا - اگر قول سدید پر عمل کرتے ہوئے تقویٰ اللہ بھی مد نظر ہو گا تو جو کامیابی ہوگی وہ محض قول سدید پر عمل کرنے والے لوگوں سے بہت زیادہ ہوگی جن کو سچائی کے طبعی نتائج پر یقین ہے۔گویا سداد پر عمل کا ایک تو طبعی نتیجہ ہو گا اور ایک تقویٰ پر عمل کرنے سے شرعی ثواب بھی مل جائے گا۔نکاح کے خطبہ میں رسول کریم ﷺ نے اس آیت کو پڑھ کر ادھر توجہ دلائی کہ اس موقع پر زیادہ پابندی سداد اور تقویٰ کی ضرورت ہوتی ہے افسوس ہے کہ وہ جن کو کہا گیا تھا کہ تم سداد پر تو عمل کرتے ہی ہو گئے وہ اس پر عمل نہیں کرتے۔اور خصوصاً نکاحوں میں سداد کی پابندی نہیں کی جاتی۔کہا جاتا ہے کہ اب بات ڈھکی رہے۔پھر ظاہر ہو جائے گی۔اس سے علاوہ دنیاوی نقصان کے خدا تعالیٰ کے حضور جواب دہی کرنی پڑے گی۔اگر اس گر کو مد نظر رکھا جائے تو انسان بہت سے ثواب حاصل کر سکتا ہے۔ه ۲۳ جنوری ۱۹۲۲ء صفحه ۲ له الاحزاب : اے ه الاحزاب : ۷۲۷۱ الفضل ۹ - مارچ ۱۹۲۲ء صفحه (۶۵)