خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 111 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 111

خطبات محمود ۳۲ جلد سوم حقیقی خوشی کے حصول کا طریق (فرموده ۳- نومبر ۱۹۲۱ء) ۳۔نومبر ۱۹۲۱ء بعد نماز عصر چند نکاہوں لے کا اعلان کرنے سے قبل حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل ارشاد فرمایا۔یہ آیات جو نکاح کے موقع پر پڑھی جاتی ہیں ان میں خدا تعالٰی نے تقویٰ اختیار کرنے کی تاکید فرمائی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ نکاح کا معاملہ دل سے تعلق رکھتا ہے۔جو لوگ اس پر نگاہ نہیں رکھتے بلکہ ظاہری باتوں کو مد نظر رکھتے ہیں وہ نقصان اٹھاتے ہیں کیونکہ ظاہری باتیں حقیقی آرام اور اطمینان کا باعث نہیں ہو سکتیں۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں ہزاروں بیویاں حسین ہوتی ہیں مگر ان کے خاوند ان سے متنفر ہوتے ہیں اور ہزاروں بیویاں بدصورت ہوتی ہیں مگر ان کے خاوند ان کے والہ و شیدا ہوتے ہیں۔پھر اسی طرح ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ ہزاروں بیویاں اپنے بد شکل خاوندوں کی عاشق ہوتی ہیں اور ہزاروں بیویاں اپنے خوبصورت خاوندوں سے متنفر ہوتی ہیں۔مال دنیا میں بڑی اچھی چیز سمجھا جاتا ہے اور لوگ اس کی خواہش اور رغبت رکھتے ہیں لیکن کیا سینکڑوں بلکہ ہزاروں اور لاکھوں مثالیں ایسی نہیں ملتیں کہ بڑے بڑے مالدار اور باعزت خاندانوں کی عورتیں اپنے غریب خاوندوں کے دل پر قابو نہیں پاسکتیں۔پھر ہم دیکھتے ہیں سینکڑوں نہیں ہزاروں خاوند ایسے ہوتے ہیں جو بڑے مالدار، بڑے دولت مند بڑے رتبہ و عزت والے ہوتے ہیں ان کے گھر غریب خاندان کی عورتیں آتی ہیں جنہیں اچھا گھر ملتا ہے، پہلے سے اچھا کھانے کو میسر آتا ہے، پہلے سے اچھا کپڑا پہننے کو ملتا ہے، پہلے سے زیادہ آرام و