خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 110 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 110

خطبات محمود جلد سوم اسلام کے دیئے ہوئے حقوق ان کو دیئے جائیں اور با خبر لوگ ان میں اس تعلیم کو پھیلائیں تو وہ اس غلامی کی حالت سے نکل سکتی ہیں۔تو یہ اہم سوال ہے جو قابل غور و توجہ ہے کہ عورتوں کو شریعت کے مطابق حقوق دیئے جائیں اور ناجائز آزادی سے روکا جائے۔اور بھی مسائل ہیں جو اسلام کے راستہ میں روک ہیں مثلاً سپر چولزم (SPIRITUALISM) اور سوشلسٹ موومنٹ وغیرہ۔مگر یہاں اسی کا تعلق ہے۔چونکہ نکاح کا موقع ہے اس لئے میں اس پر اپنی جماعت کو توجہ دلاتا ہوں۔لے فریقین کا تعین نہیں ہو سکا۔سے ابو داؤد کتاب الجهاد باب السبق على الرجل الفضل ۷۔نومبر ۱۹۲۱ء صفحہ ۶ تا ۸)