خطبات محمود (جلد 39) — Page 76
$1958 76 خطبات محمود جلد نمبر 39 ہو چکی ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے اور اسلام کی روشنی ساری دنیا میں پہنچتی رہے۔فرد فردا تو ایسی قربانی کرنے والے لوگ ہماری جماعت میں اب بھی پائے جاتے ہیں۔چنانچہ یہاں ایک مخلص عورت رہتی تھی وہ بیچاری بیمار ہوگئی تو باہر اپنے رشتہ داروں کے پاس چلی گئی اور وہاں جا کر فوت ہو گئی۔اُس کے غیر احمدی رشتہ داروں نے اُسے وہیں غیر احمدیوں کے قبرستان میں دفن کر دیا۔لیکن ایک احمدی کو پتا لگا تو سارے گاؤں کی مخالفت کے باوجود اُس نے قبر کھدوائی اور اُس کی لاش اپنے خرچ پر یہاں پہنچا دی۔یہ بھی ایسی ہی جرأت کا کام تھا جیسے محمد بن قاسم نے کیا۔اُس نے یہ پسند نہ کیا کہ ایک احمدی عورت جور بوہ میں دفن ہونا چاہتی تھی وہ کسی اور جگہ دفن ہو۔اسی طرح پچھلے سال افریقہ سے ایک دوست کی لاش آئی تھی وہ پرانے احمدی تھے جو وہاں فوت ہو گئے غیر احمدیوں نے انہیں اپنے مقبرہ میں دفن نہ ہونے دیا۔مخالفت بہت تھی۔آخر گورنمنٹ کی نے کچھ زمین دی اور وہاں انہیں دفن کروایا۔مگر اُن کی بیوی نے کہا کہ میں انہیں یہاں دفن نہیں رہنے دوں گی بلکہ ربوہ پہنچاؤں گی۔چنانچہ وہ اپنے خاوند کی لاش وہاں سے ربوہ لے آئی اور یہاں دفن کیا۔اس سے پتا لگتا ہے کہ ہمارے اندر بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے جوشیلے لوگ موجود ہیں جو نہ روپیہ کی پر وا کرتے ہیں، نہ سفر کی پروا کرتے ہیں، نہ جان کی پروا کرتے ہیں، نہ عزت کی پروا کرتے ہیں، نہ آبرو کی پروا کرتے ہیں بلکہ ہر طرح دین کی خدمت کرنے اور اس کا جھنڈا اونچا ر کھنے کی کوشش کرتے ہیں۔یہ لوگ جب تک رہیں گے اور خدا کرے کہ قیامت تک رہیں احمدیت کا سر اونچا رکھیں گے۔اور ان کے ہوتے ہوئے کوئی شخص احمدیت کی طرف بُری نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گا۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ زمانہ آ جائے گا جب دنیا میں چاروں طرف احمدیت ہی احمدیت ہوگی۔بیشک وہ زمانہ بظاہر دور نظر آتا ہے لیکن کئی کام ہوتے ہیں جو انسان کی نظر میں تو عجیب ہوتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کی نظر میں عجیب نہیں ہوتے۔خدا تعالیٰ کا فیصلہ ہے کہ دنیا خواہ کتنی مخالفت کرے اور خواہ کتنی روکیں پیدا کرے۔وہ ہر روک کے مقابلہ میں کسی بظاہر بچہ نظر آنے والے وجود کو کھڑا کر دے گا اور خدا تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے اتر کر اس کی مدد کریں گے اور وہ غالب آ جائے گا۔اس کی نالائقی اور اس کی جہالت اور اس کی ناتجربہ کاری اور اس کا بچہ ہونا سب غائب ہو جائے گا اور اس کا ایمان اور اس کی غیرت غالب آجائیں گے۔نہ اس کی ناتجربہ کاری روک بنے گی نہ اس کا جاہل ہونا روک بنے گا اور نہ