خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 34 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 34

خطبات محمود جلد نمبر 39 34 $1958 انے کے بعد ان سترہ واقفین کے نام منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔میں دیکھتا ہوں کہ باوجود اس کے کہ ابھی اس کام کو شروع کیے چند دن ہی ہوئے ہیں جو وفد بھجوائے گئے ہیں اُن کے کام کے خوشکن نتائج نکلنے شروع ہو گئے ہیں۔ابھی تک ان مراکز کو قائم ہوئے صرف چند دن ہوئے ہیں اور یہ اتنا تھوڑا عرصہ ہے جس میں کوئی نمایاں نتیجہ نہیں نکل سکتا۔اصل نتیجہ اُس وقت معلوم ہو گا جب چھ سات مہینے گزرجائیں گے۔پس وہ لوگ تو اپنا کام کر رہے ہیں۔آپ لوگوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ ہم اُن کی مدد کے لیے کیا کر رہے ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وقف جدید کے مالی مطالبہ میں جماعت احمدیہ کراچی کے اڑھائی ہزار آدمیوں نے حصہ لیا ہے اور پندرہ ہزار روپیہ سالانہ کا وعدہ کیا ہے لیکن اگلے سال امید ہے کہ یہ چندہ اور بھی ترقی کرے گا۔اس سال کچھ تو فصلیں خراب ہوئی ہیں اور کچھ چندے بھی دوستوں کو زیادہ دینے پڑے ہیں۔ممکن ہے اگلے سال کراچی کی جماعت اس سے بھی زیادہ توجہ کر سکے۔اس سال بڑی مہنگائی رہی ہے اور فصلیں بھی خراب ہوئی ہیں جس کی وجہ سے گاؤں کی جماعتیں تو اقتصادی لحاظ سے بالکل کچلی گئی ہیں۔پھر تفسیر صغیر کی وجہ سے بھی جماعت کے دوستوں کو بہت سی رقمیں دینی پڑیں اور کچھ چندوں کی کمی کی وجہ سے بجٹ کے متعلق جو خطرہ پیدا ہو گیا تھا کہ شاید وہ پورا نہ ہو سکے۔اُس کو پورا کرنے کے لیے بھی جماعت کو کوشش کرنی پڑی۔پس اس سال کی متواتر قربانیوں کی وجہ سے آپ لوگوں کا کام قابل تحسین ہے۔لیکن امید ہے کہ جب پچھلے بوجھ اتر جائیں گے اور اس عرصہ میں جماعت بھی ترقی کرے گی تو دوست وقف جدید میں بھی اس سال سے زیادہ حصہ لیں گے اور تحریک جدید میں بھی زیادہ حصہ لیں گے۔تحریک جدید کے اس وقت تک بہت کم وعدے آئے ہیں۔جب میں چلا تھا تو میرے پاس رپورٹ آئی تھی کہ تحریک جدید کے پانچ لاکھ کے وعدے آئے ہیں اور یہ بہت کم ہیں۔اُن کا خرچ بارہ تیرہ لاکھ کا ہے۔صدر انجمن احمدیہ کا بجٹ بھی پچھلے سال تیرہ لاکھ کا تھا۔اگر ہماری جماعت کے زمینداروں کی آمد زیادہ ہو جائے اور صدرانجمن احمدیہ کا بجٹ تیرہ لاکھ سے بڑھ کر سولہ سترہ لاکھ پر آ جائے اور اس طرح تحریک جدید کا بجٹ ترقی کر جائے تو پھر امید ہے کہ ہمارے کام آسانی سے چلنے لگیں گے۔مولانا عبدالماجد صاحب دریا بادی نے ایک دفعہ اپنے اخبار میں لکھا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد جماعت احمد یہ پہلے سے بھی بڑھ گئی ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ جتنا بجٹ ان کا اب ہوتا ہے اتنا بجٹ ان کا پہلے کبھی نہیں ہوا اور یہ بالکل درست ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی