خطبات محمود (جلد 39) — Page 337
$1959 337 41 خطبات محمود جلد نمبر 39 ہماری جماعت کے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ محنت اور ہمت سے کام لیتے ہوئے اپنے ملک کی زرعی پیداوار بڑھانے کی کوشش کریں ہر جگہ ایک سیکرٹری زراعت مقرر کیا جائے جو مرکز میں با قاعدہ رپورٹ بھیجا کرے کہ اُس کے علاقہ میں اس سلسلہ میں کیا کوشش ہو رہی ہے (فرموده 6 فروری 1959ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعت کو نصیحت کی تھی کہ وہ اپنے اور اپنے ملک کے فائدہ کے لیے زراعت کی طرف توجہ کریں۔اُس وقت بڑی خوشکن خبریں آ رہی تھیں اور کہا جار ہا تھا کہ اس دفعہ غلہ بہت پیدا ہوگا اور گورنمنٹ نے بھی غلہ کا سٹاک کافی کر لیا ہے، اس لیے باہر سے غلہ منگوانا نہیں پڑے گا۔لیکن یہ علم نہیں تھا کہ گندم کی قلت کی مصیبت بہت جلد آ جائے گی۔چنانچہ چند دن ہوئے میری ایک بیوی نے مجھ سے کہا کہ گھر میں گندم کا ایک دانہ بھی نہیں اور بازار سے ایک پاؤ آٹا بھی نہیں