خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 336 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 336

$1959 336 خطبات محمود جلد نمبر 39 ہے کہ امریکہ جو اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی طاقت سمجھتا تھا اپنے آپ کو سیکنڈ گریڈ سمجھنے لگ گیا ہے۔مگر اصل طاقت خدا تعالیٰ ہی کی ہے۔چاہے روس ہو یا امریکہ اس کے مقابلہ میں جو طاقت بھی آئے گی تباہ ہو جائے گی۔ہاں! کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی لاٹھی میں آواز نہیں وہ آہستہ آہستہ کام کرتا ہے۔دیکھو! بچہ بھی ایک دن میں پیدا نہیں ہو جاتا وہ بھی 9 ماہ میں پیدا ہوتا ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کے فیصلے آہستہ آہستہ ظاہر ہوتے ہیں لیکن جب بھی وہ ظاہر ہوں گے حق ہی ظاہر ہوگا۔اور جب تک وہ ظاہر نہیں ہوتے اُس وقت تک انسان کو انتظار کرنا پڑے گا اور سمجھنا ہوگا کہ اللہ کا جو فیصلہ ہو گا وہی اچھا ہوگا۔پس ہم کو اپنے کاموں میں ہمیشہ عدل و انصاف سے کام لینا چاہیے۔چاہے دینی معاملہ ہی ہو ہمیں اپنے مخالف سے سختی نہیں کرنی چاہیے اور ایسا جوش ظاہر نہیں کرنا چاہیے کہ وہ طیش میں آکر اور گمراہ ہو جائے۔اگر کوئی شخص ہماری غلطی کی وجہ سے طیش میں آتا ہے اور گمراہ ہو جاتا ہے تو اُس کا گناہ ہمیں بھی ہوگا۔حضرت مسیح ناصرٹی نے کہا ہے کہ وہ شخص جس کی وجہ سے کسی انسان کو ھو کرلگتی ہے وہ بھی بد قسمت ہے۔6 پس تم صرف یہ نہ دیکھو کہ تم کوئی نا جائز کام نہیں کر رہے بلکہ یہ بھی دیکھو کہ تمہاری وجہ سے کسی کو ٹھوکر نہ لگے کیونکہ اگر تمہارے کسی فعل کی وجہ سے کسی کو ٹھو کر لگتی ہے تو تم خدا تعالیٰ کے سامنے الفضل 21 مارچ 1959 ء ) جوابدہ ہو گئے۔1 : المائدة : 3 2 : ڈپچر :(ڈھچر ) ڈھانچا، انجر، پنجر ( اردو لغت تاریخی اصول پر۔جلد 10 صفحہ 225۔کراچی ) 3 : حریرہ: ایک پتیلی غذا جو بالعموم آئے یا سوجی کو گھی میں بھون کر اور شکر اور پانی ڈال کر بنائی جاتی ہے۔( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 8 صفحہ 134 کراچی 1987ء) 4 : دنبل : پھوڑا، دل دار پھوڑا، دمل ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 9 صفحہ 537 کراچی 1988ء) 5 : صحيح البخارى كتاب الانبياء باب وفاة موسى و ذکرہ بعد میں حضرت ابو بکر کی بجائے ایک صحابی کا ذکر ہے ) : متى باب 18 آیات 7،6