خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 326 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 326

$1959 326 خطبات محمود جلد نمبر 39 یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں۔گویا ایک مسلمان اسلام قبول کرتے وقت ساری دنیا کو بتادیتا ہے کہ میرا یہ عقیدہ ہے۔پس اس کے بعد جو شخص بھی اُس کے ساتھ بہ معاملہ کرتا ہے وہ یہ یقین رکھ کر کرتا ہے کہ وہ خدا کو ایک سمجھتا ہے۔پھر خدا تعالیٰ کو ایک سمجھنے کے علاوہ وہ یہ بھی کہتا ہے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ کا بندہ اور اُس کا رسول سمجھتا ہوں۔گویا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو تعلیم دی ہے اُسے میں پوری طرح مانتا ہوں۔اس کے بعد ہر شخص کو اُس کے ساتھ معاملہ کرتے وقت یہ پتا ہوتا ہے کہ وہ کیا رویہ اختیار کرے گا۔کیونکہ اس نے اپنے عقیدہ کا اعلان کیا ہوا ہوتا ہے۔اگر وہ شخص اس اقرار سے پھرے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیم سے انکار کرے تو وہ دنیا کو دھوکا دینے والا سمجھا جائے گا۔مجھے ایک دوست نے ایک بڑے افسر کے متعلق سنایا کہ میں اُس کے پاس ایک دفعہ کسی کام کے لیے گیا تو میں نے ایک اور افسر کا نام لے کر کہا کہ اُس نے فلاں معاملہ میں انصاف سے کام نہیں لیا۔اس پر وہ ہنس کر کہنے لگا کہ وہ خدا تعالیٰ کو رازق نہیں سمجھتا ہوگا میں تو خدا تعالیٰ کو ہی رازق سمجھتا کی ہوں۔اُس کا مطلب یہ تھا کہ میں اس بات کی پروا نہیں کرتا کہ میرا عہدہ باقی رہے گا یا نہیں ، میں خدا تعالیٰ کو رازق سمجھتا ہوں اور خدا کو رازق سمجھنے کی وجہ سے میں اس بات کی پروا نہیں کرتا کہ کوئی شخص مجھ پر خفا ہو جائے گا۔گویا دوسرے لفظوں میں اُس نے اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا الله کی تشریح کی یعنی میں خدا کو ایک سمجھتا ہوں اور اس کی صفات کو کسی بندے کی طرف منسوب نہیں کرتا۔میں خدا تعالی کو ہی ای رازق سمجھتا ہوں۔یا مثلاً جس کا رخانہ میں میں ملازم ہوں اُس کے مالک کو میں رازق نہیں سمجھتا۔میں یہ نہیں سمجھتا کہ میرے ماں باپ میرے رازق ہیں بلکہ میرا رازق خدا تعالیٰ ہی ہے۔اسی طرح میں سمجھتا ہی ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو تعلیم دی ہے وہ خدا تعالیٰ نے ہی آپ کو دی ہے۔انہوں کی نے اپنے پاس سے کچھ نہیں کہا۔میں انہیں اللہ تعالیٰ کا عبد مانتا ہوں مگر میں ساتھ ہی یہ بھی سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے ہی انہیں بھیجا تھا۔پس جو کچھ انہوں نے کہا وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کہا ہے اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا۔پھر ” میں خدا کو ایک سمجھتا ہوں“ کے یہ معنی بھی ہیں کہ اگر میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے احکام کے مخالف چلوں گا تو کوئی طاقت مجھے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچا نہیں سکتی۔دنیوی عقود میں سے سب سے بڑا عقد بیوی کے ساتھ ہوتا ہے۔نکاح کے وقت انسان اقرار