خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 325 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 325

$1959 325 39 خطبات محمود جلد نمبر 39 نکاح دنیوی لحاظ سے سب سے بڑا عقد ہے جو مرد اور عورت دونوں پر بعض اہم ذمہ داریاں عائد کرتا ہے اس عقد میں خاوند اور بیوی دونوں کے والدین اور عزیزوں کے ساتھ حُسنِ سلوک کا عہد بھی شامل ہے (فرمودہ 23 جنوری 1959ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ - 1 اس کے بعد فرمایا: سورۃ مائدہ میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک نہایت ضروری امر کی طرف توجہ دلائی ہے۔وہ فرماتا ہے اے مومنو! تم اپنے عقود کو پورا کرو۔یوں تو ہر مومن اپنے وعدہ کا پابند ہوتا ہے مگر عقد میں وعدہ سے زیادہ پختگی ہوتی ہے اور پھر وہ بعض شرائط کے ساتھ مشروط ہوتا ہے۔یہ عقود دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک دینی اور دوسرے دنیوی۔دینی عقد تو یہ ہے کہ ہر شخص مسلمان ہوتے وقت یہ کہتا ہے که اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ -