خطبات محمود (جلد 39) — Page 307
$1959 307 37 خطبات محمود جلد نمبر 39 بھارتی اخبار پرتاپ“ نے میری جلسہ سالانہ والی تقریر کو نہایت بگاڑ کر پیش کیا ہے جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کی قائم کردہ جماعت ہے وہی اس کی حفاظت کرے گا (فرموده 9 جنوری 1959ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج صبح دفتر حفاظت مرکز قادیان نے بھارتی اخبار پرتاپ“ کا ایک کٹنگ میرے پاس بھجوایا ہے جس میں اُس نے میری جلسہ سالانہ والی تقریر کو نہایت بگاڑ کر پیش کیا ہے۔آج میں اس کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔میں نے جلسہ کے موقع پر کہا تھا کہ ہمارے ہاتھ میں تلوار تو ہے نہیں کہ ہم اس کے زور پر قادیان فتح کرلیں۔قادیان کے دروازے اگر کھلے تو وہ اللہ تعالیٰ ہی کھولے گا۔اور اگر خدا تعالیٰ پاکستان پر رحم کرے گا اور اس کی مدد کرنا چاہے گا تو وہ علاقے جہاں سے ہم ہجرت کر کے آئے ہیں وہ پاکستان کو پھر دلا دے گا۔اتنی بات تو اُس نے ٹھیک لکھی ہے۔باقی میں نے کہا تھا کہ ہندوستان کے احمدی بھارتی حکومت کے وفادار ہیں۔