خطبات محمود (جلد 39) — Page 305
$1959 305 خطبات محمود جلد نمبر 39 سے صحت پر کوئی اچھا اثر نہیں پڑتا۔جو شخص ہر وقت بیٹھا رہتا ہے اس کی صحت بگڑ جاتی ہے۔اس لیے جب تک مجھے چلنے پھرنے کی توفیق تھی میری طبیعت بحال رہتی تھی۔اب بھی جب میں چلنے پھرنے کی لگوں گا تو طبیعت سنبھلنی شروع ہو جائے گی۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے اس جلسہ کے موقع پر ہمیں سمجھایا ہے کہ سارے کام خدا تعالیٰ ہی کرتا ہے اور جب ہمارے سب کام اللہ تعالیٰ نے ہی کرنے ہیں تو ہماری جماعت کو ہمیشہ اپنی نظر خدا تعالیٰ پر رکھنی چاہیے۔وہی جماعت کی ترقی اور اسلام کو دوبارہ غالب کرنے کے سامان کرے گا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس وقت سب سے زیادہ مظلوم اسلام ہے اور باوجود اس کے کہ اسلام نے سارے ادیان کی تعریف کی ہے اور تمام پچھلے انبیاء کی عزت کی ہے ان انبیاء کی امتوں کے لوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے ہیں۔یہ چیز اللہ تعالیٰ کی غیرت کو جوش میں لائی اور اس امینی نے آپ لوگوں کو اس لیے کھڑا کیا کہ اسلام کی خوبیاں بتا کر اور اس بات کو روشن کر کے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیاء کی امتوں پر مہربان تھے آپ کی عزت کو دوبارہ دنیا میں قائم کریں۔یہ بات یا درکھیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت قائم ہونے سے ہی خدا تعالیٰ کی عزت دنیا میں قائم ہوگی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ ایک بالا ہستی ہے مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ کی ہستی اور اس کی عظمت کو دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی قائم کیا تھا۔جنگ بدر کے موقع پر جب مسلمانوں پر کفار کا زور بڑھ گیا تو اُس وقت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو دُعا کی وہ یہی کی تھی کہ اے اللہ ! اگر یہ مختصر سا گروہ جو تیرے نام کو دنیا میں بلند کر رہا ہے ہلاک ہو گیا تو قیامت تک دنیا کی میں تیرا نام لینے والا کوئی نہیں رہے گا۔2 بیشک خدا، خدا ہی ہے اور بندہ، بندہ ہی ہے لیکن اس میں بھی کوئی طبہ نہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ کی عزت کو دنیا میں قائم کیا تھا اور اگر دنیا میں خدا تعالیٰ کا نام باقی رہ سکتا ہے تو اسی صورت میں رہ سکتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسلام باقی رہے۔پس اپنی جانوں کی خاطر ہی نہیں بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا تعالیٰ کی خاطر ہمیں یہ دعائیں کرتے رہنا چاہیے کہ اے اللہ ! جو کچھ ہم کر رہے ہیں اس سے صرف ہمیں عزت حاصل نہیں