خطبات محمود (جلد 39) — Page 301
301 $1958 خطبات محمود جلد نمبر 39 قدموں پر گر جاتی تھی اور کہتی تھی مجھے اپنا بیٹا پیارا نہیں مجھے اسلام پیارا ہے۔میرا یہ اکلوتا بیٹا ہے مگر میری خواہش یہ ہے کہ یہ ایک دفعہ مسلمان ہو جائے ، پھر بیشک مر جائے مجھے کوئی افسوس نہیں ہو گا۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے اُس کی یہ التجا قبول کی اور وہ لڑکا مسلمان ہو گیا اور اسلام لانے کے چند دن بعد مر گیا۔تو بعض عورتیں بعض مردوں سے بھی زیادہ اسلام میں پکی ہوتی ہیں۔مرد بعض اوقات کمزوری دکھا جاتے ہیں مگر عورتوں میں بڑی ہمت ہوتی ہے۔افریقہ سے ایک عورت آئی۔وہ پینتیس سال کے بعد وطن واپس آئی تھی۔وہیں اُس کا خاوند فوت ہو گیا تھا۔واپس آئی تو اس نے مجھے بتایا کہ میری یہاں ایک بہن ہے۔اُس نے کہا ہے کہ میری لڑکیاں ہیں اُن سے اپنے بیٹوں کی شادی کر دو۔میں نے کہا ان کو لٹریچر دو تا کہ وہ اس کا مطالعہ کریں اور انہیں احمدیت سے واقفیت ہو جائے تو پھر بیشک شادی کر دینا۔اس پر اُس نے کہا اگر غیر احمدی لڑکی سے شادی کرنا درست نہیں تو میں انہیں چھوڑ دیتی ہوں۔مجھے ان کو چھوڑ دینا منظور ہے حالانکہ وہ پینتیس سال کے بعد واپس آئی تھی اور اپنی بہن سے ملی تھی۔میں نے کہا تم جواب نہ دو انہیں لٹریچر دو اور کہو وہ اس کا مطالعہ کریں۔اگر تمہاری اور تمہاری کی بیٹیوں کی سمجھ میں آجائے اور وہ احمدی ہو جائیں تو میں اپنے لڑکوں کی شادی تمہاری بیٹیوں سے کر دوں گی اور نہ نہیں کروں گی۔اس پر اُس نے کہا میں اسی طرح کر لیتی ہوں۔لیکن کئی مرد بڑی ضد کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہاں شادی کر لیں تو یہ فائدہ ہوگا کہ ایک اور خاندان احمدیت میں داخل ہو جائے گا۔اور وہ اتنا مغز کھاتے ہیں کہ انسان کے سر میں درد شروع ہو جاتی ہے۔لیکن وہ عورت سنتے ہی کہنے لگی بس میں اپنی بہن سے کہہ دیتی ہوں کہ میں اس کی لڑکیاں نہیں لے سکتی۔تو عورتیں بعض دفعہ خدا تعالیٰ کے فضل سے مردوں سے بھی اخلاص میں بڑھی ہوئی ہوتی ہیں۔کئی مرد کمزوری دکھا جاتے ہیں اور عورتیں اپنے اخلاص کی وجہ سے اُن سے آگے بڑھ جاتی ہیں اور اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ بعض مردا اپنی عورتوں کو دین کی باتیں سکھاتے رہتے ہیں۔کراچی میں ایک احمدی دوست تھے۔اُن کی بیوی غیر احمدی تھی۔وہ جب کبھی جلسہ پر آتے تو لٹریچر ساتھ لے جاتے۔ایک دن اُن کی بیوی نے کہا آپ اردو میں لٹریچر لایا کریں تا میں بھی پڑھائی کروں۔چنانچہ وہ اردو کا لٹریچر گھر لے جانے لگے۔وہ عورت لٹریچر مطالعہ کرتی رہی اور کچھ عرصہ کے بعد احمدی ہوگئی اور اب تو وہ بہت مخلص ہے۔اس نے اسی سال میری ایک بیوی کو لکھا تھا کہ میں جلسہ