خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 300 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 300

300 $ 1958 خطبات محمود جلد نمبر 39 کا داماد ہ بہت مخلص ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام عام طور پر وفات مسیح پر تقریر فرمایا کرتے تھے۔چنانچہ آپ نے عورتوں میں چند تقریریں کیں۔ایک دن آپ نے اُس عورت سے پوچھا کہ بتاؤ میں نے اپنی تقریروں میں کیا کچھ بتایا ہے؟ اُس نے کہا آپ نے خدا اور اُس کے رسول کی باتیں ہی بیان کی ہوں گی اور کیا بیان کیا ہوگا۔اس کا آپ کو ایسا صدمہ ہوا کہ آپ نے عورتوں میں تقریریں کرنا ہی بند کر دیا۔۔تو عورتوں میں تعلیم بہت کم ہوتی ہے۔اول تو وہ تقریر اور خطبہ سن کر بھی یہی کہتی ہیں کہ خدا کی اور رسول کی ہی باتیں ہوں گی۔کوئی معین مضمون ان کی سمجھ میں نہیں آتا۔لیکن اگر وہ بار بار دین کی باتیں سنتی رہیں تو جب ایک جانور بھی بار بار سن کر ایک بات سمجھ لیتا ہے تو عورت تو آخر انسان ہے اور خدا تعالیٰ نے اُسے بڑا روشن دماغ دیا ہوا ہے۔اگر وہ خدا اور اس کے رسول کی باتیں بار بار سنے گی تو وہ کی باتیں اُسے یاد ہو جائیں گی اور وہ پکی مسلمان ہو جائے گی لیکن اگر وہ دین کی باتیں بار بار نہیں سنے گی تو می اس کا اسلام پختہ نہیں ہو گا وہ کچا رہے گا اور وہ موقع پر پوری طاقت نہیں دکھا سکے گی لیکن جو عور تیں اسلام کو سمجھ جاتی ہیں وہ بعض دفعہ اپنے ایمان میں اتنی پختہ ثابت ہوتی ہیں کہ انہیں دیکھ کر حیرت آتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تو اس کی بہت سی مثالیں موجود ہیں مگر میں نے کئی دفعہ سنایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بھی ایک ان پڑھ عورت آئی اور کہنے لگی حضور ! میرا بیٹا عیسائی ہو گیا ہے۔آپ دعا کریں وہ پھر مسلمان ہو جائے۔آپ نے فرمایا تم اُسے میرے پاس بھیجا کرو کہ وہ خدا کی باتیں سنا کرے۔اُس لڑکے کو سل کی بیماری تھی اور اُس کی والدہ اُسے قادیان میں حضرت خلیفہ اول کے پاس علاج کروانے لائی ہوئی تھی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُسے نصیحت کرتے رہے اور اسلام کی باتیں سمجھاتے رہے لیکن عیسائیت اُس کے اندر اتنی راسخ ہو چکی تھی کہ جب آپ کی باتوں کا اُس کے دل پر اثر ہونے لگا تو اُس نے خیال کیا کہ میں کہیں مسلمان ہی نہ ہو جاؤں۔چنانچہ ایک رات وہ ماں کو غافل پا کر بٹالہ کی طرف بھاگ گیا جہاں عیسائیوں کا مشن تھا۔جب اُس کی ماں کو پتا لگا تو وہ راتوں رات پیدل بٹالہ گئی اور اُسے کی پکڑ کر قادیان واپس لائی۔مجھے اچھی طرح یاد ہے وہ عورت ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مولوی قدرت اللہ صاحب سنوری