خطبات محمود (جلد 39) — Page 295
$1958 295 خطبات محمود جلد نمبر 39 فروری سے پہلے پہلے بارش ہو جائے تو پھر دانہ بھی موٹا ہوگا اور سٹے بھی زیادہ لگ جائیں گے اور کی اس طرح پیداوار میں زیادتی ہو جائے گی۔ہو مگر یہ حال صرف ہمارے ملک کا ہی نہیں بلکہ بعض کی دوسرے ممالک کا بھی یہی حال ہے۔چنانچہ شام کے مبلغ کا خط آیا ہے کہ میں یہاں کے سابق پریذیڈنٹ سے ملا اور اُس سے کہا کہ تم احمدیوں سے دُعا کراؤ کہ بارش ہو جائے۔اُس نے مجھے لکھا کہ جنرل ناصر کو بھی تحریک کی جائے کہ ہم سے دُعا کرائیں کہ بارش ہو جائے کیونکہ اگر دُعائی قبول ہو گئی تو انہیں ہم سے عقیدت ہو جائے گی۔میں نے اُسے لکھا کہ اگر جنرل ناصر کو معجزہ کی دیکھنے کی خواہش ہوتی تو وہ آپ لکھتے ہمیں لکھنے کی کیا ضرورت ہے۔جس کو اللہ تعالیٰ ہدایت دینا چاہتا ہے اُس کے دل میں وہ آپ تحریک کرتا ہے کہ دُعا کی درخواست کرے۔اگر جنرل ناصر خود کی لکھتے کہ دُعا کریں مصر اور شام میں بارش ہو جائے تو پھر ہم دُعا بھی کرتے اور خدا کے فضل سے فائدہ بھی ہو جاتا لیکن اگر اُن کے دل میں خود یہ خواہش پیدا نہیں ہوئی تو ہمارا اُنہیں یہ بات لکھنا اپنے آپ کو ذلیل کرنا ہے۔پھر سوال یہ ہے کہ جو معجزات پہلے ظاہر ہو چکے ہیں اُن سے اُنہوں نے کیا فائدہ اٹھایا ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ایک دفعہ ایک شخص آیا اور اُس کے نے کہا حضور ! میں نے معجزہ دیکھنا ہے۔میں بچہ ہی تھا اور آپ کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمانے لگے پہلے یہ بتائیے کہ خدا تعالیٰ جو ہزاروں معجزات دکھا چکا ہے اُن سے آپ نے کیا فائدہ اٹھایا ہے؟ اگر آپ نے اُن معجزات سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھایا تو خدا تعالیٰ آپ کے لیے نیا معجزہ کیوں دکھائے ؟ اللہ تعالیٰ تو اپنے معجزات اُسے دکھاتا تو ہے جو اُن سے فائدہ اٹھائے۔خدا تعالیٰ ہزاروں معجزات دکھا چکا ہے مگر آپ نے اُن سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اور اب آپ نیا معجزہ مانگنے آگئے ہیں، یہ تو اللہ تعالیٰ کا امتحان لینے والی بات ہے۔اور خدا تعالیٰ طالب علم نہیں کہ اُس کا امتحان لیا جائے۔آپ خدا تعالیٰ کے بندے ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے اس خطبہ کے بعد کچھ بارش ہو گئی اور گوز یادہ بارش نہیں ہوئی مگر بہر حال کچھ نہ کچھ بارش ہو گئی ہے۔