خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 293 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 293

$1958 293 خطبات محمود جلد نمبر 39 بز دلی نہیں بلکہ بہادری ہے۔پس ہماری جماعت کو جلسہ کے دنوں میں اچھی طرح تیاری کر کے آنا چاہیے۔میں نے دیکھا ہے کہ جب جلسہ لمبا ہو جاتا ہے تو شام کے وقت سردی میں بھی دوست بیٹھے رہتے ہیں۔میرے بہنوئی عبداللہ خان صاحب دو دفعہ جلسہ پر ربوہ آئے اور دونوں دفعہ ہی انہیں دل کا دورہ ہو گیا کیونکہ وہ شوق میں جلسہ سننے چلے جاتے تھے اور جلسہ میں سردی لگ جاتی تھی۔میں نے پچھلے سال جلسہ سالانہ کے دنوں میں اپنے پہرہ داروں کو کہہ دیا کہ وہ دوپہر تک تو بیشک وہاں رہیں لیکن ذرا دھوپ کم ہو تو انہیں واپس بھیج دیا کریں کیونکہ وہ بیمار ہیں۔ان کے لیے اور حکم ہے اور تندرستوں کے لیے اور حکم ہے۔تندرستوں کے لیے تو یہ حکم ہے کہ وہ جلسہ سے پوری طرح فائدہ اٹھا ئیں اور ساری تقریریں سنیں۔مجھے یاد ہے جب میں تندرست تھا تو بڑی لمبی لمبی تقریریں کرتا تھا۔ایک دفعہ مولوی محمد اسماعیل صاحب و شٹھی مسیح والے آئے اور کہنے لگے کہ آپ غریبوں کا بھی خیال رکھا کریں۔وہ بہت بوڑھے ہو گئے تھے اور ان کے پراسٹیٹ گلینڈ ز بڑھ گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں بار بار پیشاب آتا تھا۔کہنے لگے آپ ہمارا بھی خیال رکھا کریں۔میں نے کہا آپ ضرورت پر چلے جایا ئی کریں۔کہنے لگے مصیبت تو یہی ہے کہ جب میں اٹھنے لگتا ہوں تو آپ کوئی نیا نکتہ بیان کرنا شروع کی کر دیتے ہیں اور میں کہتا ہوں یہ سن لوں۔اس کے بعد جب پھر اٹھنا چاہتا ہوں تو آپ کوئی اور نکتہ شروع کر دیتے ہیں پھر میں بیٹھ جاتا ہوں کہ یہ سن لوں۔اسی طرح ہوتے ہوتے یہ کیفیت ہو جاتی ہے کہ مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ پیشاب کی وجہ سے میرا مثانہ پھٹ جائے گا۔بہر حال جو دوست بیمار ہیں انہیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے اور جو بیمار نہیں وہ بھی احتیاط رکھیں۔دیکھو میں تندرستی میں ڈیڑھ ڈیڑھ، دو دو گھنٹہ بھی خطبہ کہہ لیتا تھا لیکن اب بعض دفعہ پانچ چھ منٹ ہی بول سکتا ہوں کیونکہ بیماری کی وجہ سے مجبوری ہوتی ہے۔مجھے یاد ہے جب قادیان میں احرار کا جلسہ ہوا تو کئی دفعہ ایسا ہوا کہ میں خطبہ دینے کے لیے کھڑا ہوا تو عصر کا وقت آ گیا اور لوگوں نے کہا کہ جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز بھی پڑھا دیں۔تو یہ چیز تندرستی کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔دوستوں کو چاہیے کہ سردی سے بچاؤ کے لیے اپنے پورے بستر ساتھ لائیں اور کپڑوں کا بھی خیال رکھیں۔پھر دوستوں کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اس دفعہ حکومت کی طرف سے بعض ایسی