خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 273 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 273

$ 1958 273 32) خطبات محمود جلد نمبر 39 اذان کے الفاظ کو صحیح تلفظ کے ساتھ اور سمجھ کر ادا کرنا چاہیے ربوہ کے دوستوں کو چاہیے کہ وہ جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مکانات پیش کریں (فرمودہ 28 نومبر 1958ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج میں دو باتیں کہنی چاہتا ہوں۔ایک بات تو مسجدوں کے متعلق ہے اور ایک جلسہ سالانہ کے متعلق ہے۔آج صبح مجھے اذان کی آواز آئی تو مجھے معلوم ہوا کہ باوجود اس کے کہ میں نے قادیان میں ہی تاکید کرنی شروع کر دی تھی کہ محلہ والے موذنوں کو صحیح طور پر اذان کہنا سکھائیں میری اس کی ہدایت پر عمل نہیں کیا گیا۔قادیان میں یہ نقص تھا کہ مؤذن اَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا اللہ کہتے ہوئے ان کے ساتھ ”ن“ کی آواز بھی نکالتے تھے حالانکہ میں نے بتایا تھا کہ عربی زبان میں دن ساکن کے بعد ل آ جائے تو نون ”ل میں مدغم ہو جاتا ہے اور لام کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔گویا اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلهُ إِلَّا اللہ میں ان لا کی بجائے الا کہا جائے گا۔آج صبح جو اذان میں نے سنی وہ اس مسجد (مبارک) کی تو نہیں تھی کسی اور مسجد کی تھی میں نے سنا کہ مؤذن نے اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللہ میں ان کو بالکل ہی اُڑا دیا یعنی وہ اَشْهَدُ لَا إِلهُ إِلَّا اللهُ