خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 250 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 250

$1958 250 خطبات محمود جلد نمبر 39 نہ ملا۔جب مدینہ کے قریب آکر فوج مطمئن ہو گئی اور صحابہ آرام کرنے یا کھانا پکانے کے لیے ادھر اُدھر پھیل گئے تو آپ بھی ایک درخت کے نیچے لیٹ گئے اور تلوار درخت سے لٹکا دی لیٹ گئے تو وہی شخص آیا اور اس نے آپ کی تلوار اُٹھالی اور آپ کو جگا کر کہا کہ بتا ئیں اب آپ کو مجھے سے کون بچا سکتا ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسی طرح لیٹے لیے نہایت اطمینان اور سکون کے ساتھ فرمایا اللہ۔اُس پر اس قدر رُعب طاری ہوا کہ اس کے ہاتھ سے تلوار گر گئی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فور وہی تلوار پکڑ لی اور کھڑے ہو گئے اور فرمایا اب تم بتاؤ تمہیں میرے ہاتھ سے کون بچا سکتا ہے؟ کہنے لگا آپ ہی رحم کریں تو کریں۔آپ نے فرمایا کمبخت ! میرے منہ سے اللہ کا نام سن کر بھی تیرے منہ سے اللہ کا لفظ نہ نکلا۔میں نے "اللہ" کہا تھا تو بھی اللہ کہ کہہ دیتا۔وہ کہنے لگا یہ طاقت آپ ہی کی تھی۔میرے منہ سے تو اللہ کا لفظ نہیں نکلتا۔میں تو سمجھتا ہوں کہ آپ ہی اگر مجھے چھوڑ دیں تو چھوڑ دیں۔چنانچہ آپ نے اُسے چھوڑ دیا۔2 تو اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں کسی انسان کی کوئی طاقت نہیں۔سب سے بڑا وہی ہے اور ہمیں ہمیشہ اُسی کے سامنے گرنا چاہیے اور اُس سے درخواست کرنی چاہیے کہ وہ ہماری مدد کرے۔تمام حکومتیں، تمام بادشاہتیں ، تمام کارخانے ، تمام تجارتیں ، تمام حرفتیں ، تمام بڑے بڑے پیشے سب اُس کی کے قبضہ و تصرف میں ہیں، ہر ایک جاندار کی جان اُس کے ہاتھ میں ہے۔جس کو چاہے زندہ رکھے اور جس کو چاہے ماردے۔کسی انسان کی طاقت میں نہیں کہ اُس کا مقابلہ کر سکے۔گزشتہ فسادات کے دنوں میں ہی اللہ تعالیٰ نے ہمارے سلسلہ کی جس رنگ میں تائید فرمائی (جس کی تفصیل بعض پہلے خطبات میں بیان کی جاچکی ہے ) اُس کو دیکھتے ہوئے کون شخص اس امر سے انکار کر سکتا ہے کہ تمام طاقتیں اور قدرتیں اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہی ہیں اور وہ جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہی ہے ذلت دیتا ہے۔لیکن اگر باوجود اس کے کہ میں دفعہ اذانوں میں اور قریباً ایک سو دو دفعہ نمازوں میں کہا جاتا ہے کہ اللہ سب سے بڑا ہے پھر بھی ہم اُس کا دروازہ چھوڑ کر کسی اور کے دروازہ پر جائیں تو یہ ہماری کتنی بڑی بدقسمتی ہے۔اس کے معنے یہ ہیں کہ ہم اتنے احمق ہیں کہ باوجود اس کے کہ بڑے بڑے معتبر آدمی ہمیں بتا دیتے ہیں کہ اس کھانے میں زہر ہے پھر بھی ہم اُس کھانے کو کھا لیتے ہیں۔یسے آدمی پر کوئی بھی رحم نہیں کرے گا۔جس آدمی کو بڑے بڑے معتبر آدمی کہیں کہ ہم نے فلاں آدمی کو