خطبات محمود (جلد 39) — Page 12
خطبات محمود جلد نمبر 39 12 $ 1958 ایک سو روپے ماہوار ان کے لیے نواب صاحب انجمن کو دیا کرتے تھے۔غرض مولوی محمد علی صاحب نے تو قادیان جا کر فائدہ اُٹھا لیا لیکن خواجہ صاحب نے اپنی کامیاب وکالت چھوڑ دی۔انہوں نے مولوی محمد علی صاحب جیسا فائدہ نہیں اُٹھایا۔ہاں! اگر کبھی ضرورت ہوتی تو حضرت صاحب سے کچھ مانگ لیا کرتے تھے۔مولوی محمد علی صاحب نے قادیان آ کر تنخواہ لی اور پھر اسے بڑھاتے چلے گئے۔شیخ رحمت اللہ صاحب ان کی تائید کیا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ ان کی تنخواہ بہت تھوڑی ہے اس کی لیے ان کی تنخواہ بڑھانی چاہیے۔ایک دفعہ میں نے کہا مولوی صدر دین صاحب کی تنخواہ بھی بڑھانی نی چاہیے تو مولوی محمد علی صاحب کا چہرہ سرخ ہو گیا اور کہنے لگے آپ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ میں نے کوئی ہے قربانی نہیں کی۔میں نے کہا یہ بات نہیں بلکہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مولوی صدر دین صاحب نے بھی تو قربانی کی ہے ان کی تنخواہ بھی بڑھانی چاہیے۔تو یاد رکھو! آنے والے آئیں گے اور انہیں رزق بھی خدا تعالیٰ دے گا۔مگر پہلے آنے والوں نی کے لیے بہت برکت ہوگی۔جو پہلے آئیں گے اُن کے لیے جنت کے دروازے پہلے کھولے جائیں گے اور جو بعد میں آئیں گے ان کے لیے جنت کے دروازے بھی بعد میں کھولے جائیں گئے“۔(الفضل 11 جنوری 1958ء) 1 : لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ (تين :5) 2 : در مشین فارسی صفحه 142