خطبات محمود (جلد 39) — Page 160
$ 1958 160 (19) خطبات محمود جلد نمبر 39 مسئلہ کشمیر کے متعلق پاکستانی عوام کی بے چینی اور حکومت کا فرض بے شک حکومت جتھوں کو جنگ بندی کی سرحد عبور کرنے سے روک سکتی ہے لیکن اس کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ عوام کو بتائے کہ اُس کے پاس اس مسئلہ کو حل کرنے کا کیا ذریعہ ہے (فرمودہ 27 جون 1958ء بمقام مری) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ - 1 اس کے بعد فرمایا: قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ مومنوں کو یہ ہدایت دیتا ہے کہ وہ ہمیشہ ایک منظم جماعت کے طور پر رہا کریں اور جب کوئی اچھا کام کرے تو ساری جماعت کو چاہیے کہ وہ اُس کے ساتھ مل کر اُس کام کو تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کریں۔اور اگر کوئی شخص ظلم سے کام لے یا فساد کرے تو کبھی اُس کے ساتھ شامل نہ ہوں خواہ وہ مومن ہوں یا غیر مومن کیونکہ اللہ تعالی ظلم اور فساد پسند نہیں کرتا۔آج ہی یہاں کے مبلغ نے ایک ٹریکٹ چھپوایا ہے جو عیسائیوں کے ایک ٹریکٹ کے جواب