خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 157 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 157

157 $1958 خطبات محمود جلد نمبر 39 تم سے شادی کر دوں گا اور آدھا ملک تم کو دے دوں گا۔تمہارا کام یہ ہے کہ تم کسی طرح مسلمانوں کو کی شکست دو۔وہ ساٹھ ہزار کا لشکر لے کر نکلا۔اُس زمانہ کا ساٹھ ہزار آجکل کے ساٹھ لاکھ کے برابر تھا تی اور مسلمان گل بارہ ہزار تھے۔وہ بڑے گھبرائے کہ ہم اتنے بڑے لشکر کا کس طرح مقابلہ کریں گے۔حضرت ابوعبیدہ نے خالد بن ولید کو بلوایا اور کہا کہ ہم کل اس لشکر پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔تم اندازہ لگاؤ کہ ہم اس کے مقابلہ میں کتنے ہزار آدمی بھجوائیں۔انہوں نے کہا حضور! یہ کیا کر رہے ہیں؟ اس طرح تو دشمن دلیر ہو جائے گا اور سمجھے گا کہ میری بڑی طاقت ہے۔آپ ساٹھ ہزار کے مقابلے میں صرف کی ساٹھ آدمی بھجوائیے اور مجھے اجازت دیجیے کہ میں اپنی خواہش کے مطابق اُن میں سے ساٹھ آدمی چن کی لوں۔حضرت ابو عبیدہ نے اس کی اجازت دے دی اور انہوں نے ساتھ بہادر مسلمان چن لیے اور اُن کی سب کو کہہ دیا کہ دیکھو! تمہاری موت کے ساتھ اس وقت اسلام کی زندگی وابستہ ہے۔تم تیر کی طرح کی دشمن کی فوجوں میں گھس جاؤ اور ہامان جس ہاتھی پر سوار ہے اُس پر حملہ کر کے ہامان کو گرا دو۔جب کمانڈر انچیف مارا گیا تو باقی فوج خود بخود پیچھے ہٹ جائے گی۔چنانچہ وہ تیر کی طرح فوجوں میں گھس گئے اور انہوں نے اُس ہاتھی پر حملہ کر دیا جس پر ہامان سوار تھا اور اُسے مار کر گرا دیا۔بیشک اس حملہ کے نتیجہ میں مسلمانوں کے بارہ تیرہ آدمی میدانِ جنگ میں ہی مارے گئے اور قریباً بیس آدمی ایسے خطرناک زخمی ہوئے کہ جنگ کے خاتمہ پر اُن میں سے بھی اکثر شہید ہو گئے مگر اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کفار کا لشکر بھاگا اور دوسومیل پیچھے جا کر اُس نے دم لیا۔اس جنگ میں حضرت عکرمہ جو ابو جہل کے بیٹے تھے مارے گئے اور اس جنگ میں حضرت فضل جو عبد اللہ بن عباس کے بڑے بھائی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چا کے بیٹے تھے مارے گئے۔تاریخ میں لکھا ہے کہ جنگ کے بعد ایک مسلمان سپاہی اپنی چھا گل میں پانی بھر کر ان زخمی صحابہ کے پاس پہنچا۔اس نے دیکھا کہ حضرت عکرمہ کی حالت بڑی نازک ہے اور پیاس کی شدت کی وجہ سے وہ اپنے ہونٹوں پر زبان پھیر رہے ہیں۔وہ کہتا ہے میں آگے بڑھا اور میں نے کہا آپ کو سخت پیاس محسوس ہو رہی ہے میرے پاس پانی موجود ہے آپ کچھ پانی پی لیں تا کہ آپ کو سکون محسوس ہو۔انہوں نے کہا میں تو بہت بعد میں اسلام لایا ہوں۔میرے ساتھ ہی ایک ایسا مسلمان زخموں سے چور پڑا ہے جو مجھ سے پہلے اسلام میں داخل کی ہوا تھا۔اس لیے پہلے اسے پانی پلاؤ اور پھر میرے پاس آؤ۔جب وہ پانی لے کر اُس کے پاس پہنچا تو ان