خطبات محمود (جلد 39) — Page 137
$1958 137 خطبات محمود جلد نمبر 39 اذان دی اور پطرس کو حضرت مسیح کی یہ بات یاد آ گئی کہ آج رات تو مُرغ کے بانگ دینے سے پہلے تین بار میرا انکار کرے گا۔یہ اُن لوگوں کا حال تھا جو حضرت مسیح پر ایمان لائے مگر جہاں اپنے ساتھیوں کی تربیت اور دشمنوں کی اصلاح میں بائیبل کی رُو سے حضرت مسیح بھی نا کام رہے اور حضرت موسیٰ بھی ناکام رہے وہاں اگر کوئی نبی کامیاب ہوا ہے تو صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا میاب ہوئے ہیں جنہوں نے عظ پنے دشمنوں میں بھی اتنی محبت پیدا کر دی کہ وہ آپ پر جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہو گئے۔اس سے نہ صرف آپ کی زبر دست قوت قدسیہ کا ثبوت ملتا ہے بلکہ اسلام اور دوسرے مذاہب میں ایک الشان فرق بھی ظاہر ہوتا ہے۔اسلام نے جو محبت الہیہ کے حصول کا طریق بتایا ہے وہ اتنا آسان ہے کہ اس پر چلنے کے نتیجہ میں خدا خود انسان کو کھینچ کر آسمان پر لے جاتا ہے۔دوسرے مذاہب میں انسان زور لگاتے ہیں اور خدا تعالیٰ سے ملنے کی جدو جہد کرتے ہیں لیکن اسلام یہ سکھاتا ہے کہ خود اللہ تعالیٰ کے اندر تمہارے ملنے کی تڑپ پائی جاتی ہے اور وہ آپ تمہیں کھینچ کر اپنے قریب کر لیتا ہے“۔1 : البقرة: 139 2 : آل عمران : 32 3 : چانے: چانا۔مچھلی کے جسم کا پتلا چمڑا۔( پنجابی اردو لغت) 4 : فیروزہ: ایک پتھر جو سبز زنگاری یا نیلا ہوتا ہے۔: نروان : نجات، رہائی اور اواگون۔6 : البقرة: 187 : بخاری کتاب الادب باب رحمة الولد وتقبيله (الخ) 8 : بخاری کتاب الادب باب اکرام الضَيْف وَخِدْمَتِهِ (الخ) 9 : الحج : 48 10 : تپتیا: مشقت کی عبادت 11 : مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين (الفضل 18 جون 1958ء)