خطبات محمود (جلد 38) — Page 88
$1957 88 خطبات محمود جلد نمبر 38 احمدیوں کی ایسی حالت ہے جیسے کوئی شخص پریشان سا ہوتا ہے۔ان کو بھی چوٹ لگتی ہے مگر بہت ہلکی لگتی ہے ہے۔اس رویا میں یہ دیکھنا کہ بعض غیر احمدیوں نے حملہ کا ارادہ کیا ہے اور وہ پہلے بھی حملہ کر چکے ہیں اپنے اندر خطرہ کا پہلو رکھتا ہے۔پھر پستول کا نہ چلنا بھی خطرہ کا پہلو لیے ہوئے ہے۔بعد میں ان غیر احمدیوں کا اندر گو دکر آ جانا اور ان میں سے ایک کا مجھے پیچھے سے پکڑ لینا اور اُس کی وجہ سے میں نے جو گند امارنے کی کوشش کی ہے اس میں کامیاب نہ ہونا یہ بھی خطرہ کا پہلو رکھتا ہے۔پھر اس گندا کا کبھی کبھی کسی احمدی کو بھی لگ جانا یہ بھی خطرہ کا پہلو رکھتا ہے کہ اسی کشمکش میں بعض احمد یوں کو بھی دکھ پہنچ گیا۔مگر آخر یہ انجام کہ وہ لوگ اپنے حملہ میں کامیاب نہ ہو سکے اور واپس چلے گئے یہ خوشی کا پہلو ہے۔اس کے معنے یہ ہیں کہ جو مفسد لوگ حملہ کا ارادہ کریں گے وہ ناکام رہیں گے اور اس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا اور انہیں احمدیوں سے زیادہ تکالیف پہنچیں گی۔پس اس موقع پر جماعت کے دوستوں کو چاہیے کہ وہ دعا کریں اور خدا تعالیٰ کے حضور میں استغفار کریں اور اُس سے کہیں کہ اے اللہ ! ہماری غفلت کی وجہ سے اگر دشمن احمدیت پر حملہ کرنے کی کوشش کرے تو تو خود اس کے بچانے کے سامان پیدا کر۔اگر ہم اپنی کمزوری کی وجہ سے احمدیت کا پوری طرح دفاع نہ کر سکیں تو تو ہمیں معذور سمجھ اور اس دفاع کو خود مکمل کر دے۔پھر انہیں یہ بھی دعا کرتے رہنا چاہیے کہ جو تھوڑا بہت شتر اس خواب میں بتایا گیا ہے اس سے بھی وہ ہمیں محفوظ رکھے اور فضل سے جماعت کو کامیابی بخشے اور اس کی نصرت اور تائید فرمائے۔اور نہ قادیان میں کہ میں نے رویا میں اپنے آپ کو قادیان میں دیکھا اور نہ ربوہ میں کسی جگہ بھی کسی قسم کی اذیت احمدیت کو نہ پہنچے بلکہ دونوں طرف احمدی محفوظ رہیں۔اور خواب میں جو کمزور سی چوٹ احمد یوں پر دکھائی گئی ہے وہ اور بھی کمزور ہو جائے بلکہ غائب ہی ہو جائے۔اور وہ کسی قسم کے صدمہ کے بغیر دشمن کو بھگانے اور اسے ناکام رکھنے میں کامیاب ہو جائیں۔اور خواب میں دشمن کو جو چوٹیں لگی ہیں اور ان کی وجہ سے وہ نیم بیہوش ہو گئے ہیں خدا تعالیٰ اسے بدل کر انہیں پورا بیہوش کر دے۔گویا احمدی تو حملہ سے پوری طرح محفوظ ہو جائیں مگر خواب میں بعض غیر احمدیوں کا حملہ جو دکھایا گیا ہے اور وہ ناکام سا رہا ہے۔خدا تعالیٰ اُس کو ظاہر میں بھی ایسا ہی کر دے۔ہمارا حملہ تو کوئی چیز نہیں۔حملہ تو فرشتوں نے کرنا ہے۔خواب میں