خطبات محمود (جلد 38) — Page 39
خطبات محمود جلد نمبر 38 39 $1957 ہوں۔تو جو سیاسی چال آپ نے چلی وہی آئزن ہاور نے چلی۔اگر یہ چیز آپ کے لیے جائز تھی کی تو جنرل آئزن ہاور کے لیے کیوں جائز نہیں ؟ یہ عجیب بات ہے کہ یہی کام آپ کے لیے تو نہایت اعلیٰ درجہ کا ہے لیکن آئزن ہاور اگر وہی کام کرے، یو۔این۔او وہی کام کرے تو وہ بہت برا ہے۔تو یہ سیاسی چالیں ہیں مگر ان سے پتا لگتا ہے کہ خدا واقعات کو دھکے دے رہا ہے۔وہ دھکے دے دے کے ایسے حالات پیدا کر رہا ہے کہ جن سے قوموں میں آپس میں بگاڑ پیدا ہو۔اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ دھکا نہ ہوتا تو اس وقت بڑے بڑے سمجھدار لوگ جو سیاسی طور پر اپنی زبانوں کو سنبھال کر رکھنے کے عادی ہیں اُن کے مونہوں سے یکدم ایسی باتیں کیوں نکلنی شروع ہو جاتیں ؟ ہندوستان کے لیڈر ہیں تو متواتر اُن کے مونہوں سے ایسی باتیں نکلی ہیں جن کی وجہ سے ہندوستان کی بین الاقوامی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔پنڈت نہرو کلکتہ جاتے ہیں تو وہاں کہتے ہیں کہ کشمیر کا معاملہ بالکل حل ہو چکا ہے، دتی میں تقریر کرتے ہیں تو کہتے ہیں اگر کشمیر پاکستان کی طرف گیا تو ہندوستان کے چار کروڑ مسلمانوں کی خیر نہیں۔یہ فقرہ جہاں بھی یورپ میں پڑھا گیا وہاں نفرت کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا پنڈت نہرو ہندوؤں کو اشتعال دلاتے ہیں کہ مسلمانوں کو مارو۔تو یہ چیزیں جو پے در پے ظاہر ہورہی ہیں بتاتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ زمین میں حرکت پیدا کر رہا ہے۔اس نے جبریل کو کوئی اشارہ فرمایا ہے اور اس نے دنیا میں اس اشارہ کے ماتحت حرکتیں پیدا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اب پنڈت نہرو جیسا آدمی بھی بے بس ہے اور اس کی ہوشیاری ختم ہو جاتی ہے اور وہ عقل کے خلاف باتیں کرنا شروع کر دیتا ہے۔چواین لائی جیسا ہوشیار آدمی بھی بے بس ہو جاتا ہے اور اُس کی عقل ماری جاتی ہے۔غرض دنیا کے جتنے سیاستدان ہیں وہ اپنی سیاستیں بھولنے لگ جاتے ہیں۔یہ عقلمند لوگوں کا بھولنا بتا تا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بھلوایا جارہا ہے۔اگر خدا تعالیٰ کا ہاتھ نہ ہوتا تو اتنے سمجھدار لوگ ایسی بیوقوفی کی باتیں کیوں کرتے ؟ آخر پچھلے پانچ چھ سال سے وہ اپنی زبان رو کے ہوئے تھے۔اب کیا وجہ ہے کہ وہی زبان ان کی چل پڑی؟ جو زبان پہلے انہوں نے روکی ہوئی تھی وہ اب بھی روک سکتے تھے۔مگر اب معلوم ہوتا ہے کہ خدائی منشاء تھا کہ نہ روکیں۔بلکہ وہ بولیں تاکہ ان کے الفاظ غیر ملکوں میں جا کر اُن کی ہمدردی اُن سے