خطبات محمود (جلد 38) — Page 22
$1957 22 4 خطبات محمود جلد نمبر 38 ایک اور مبارک رؤیا اللہ تعالیٰ کی برکات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلیں (فرمودہ 25 جنوری 1957ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے پچھلے جمعہ میں اپنی ایک رؤیا سنائی تھی اور برسبیل تذکرہ قرآن کریم کی ایک آیت بھی اس کے ساتھ ملا کر بیان کی تھی۔اس کے بعد شمس صاحب نے تذکرہ میں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام نکال کر بھیجا جس میں اُسی آیت کا ذکر آتا ہے جو میں نے پڑھی تھی اور اُس کے آگے یہ بھی ذکر ہے کہ اس کے بعد قادیان جانا ہو گا۔1 اسی طرح بعض اور لوگوں کو بھی اس کے بعد رؤیا ہوئی ہیں۔ایک ہی مضمون کے متعلق اتنی جلدی جلدی رؤیا مجھے کم ہوتی ہیں۔لیکن غالبا بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو میں نے پھر دیکھا کہ میں قادیان میں ہوں۔مگر اس دفعہ میں نے اپنے آپ کو مسجد مبارک کی چھت پر نہیں دیکھا بلکہ مسجد مبارک کے مسقف حصہ میں دیکھا ہے۔میں جب اس کے اندر گھسا تو مجھے یوں معلوم ہوا جیسے مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم خطبہ پڑھ رہے ہیں مگر میں نے