خطبات محمود (جلد 38) — Page 21
$1957 21 خطبات محمود جلد نمبر 38 اسے پاگلوں والی بڑ کہیں گے اور کہیں گے کہ ایک کھوئی ہوئی چیز انہیں کیسے مل جائے گی ؟ ایک مُردہ کیسے زندہ ہو جائے گا؟ لیکن گر زنده شوم عجب مدارید اگر خدا تعالیٰ اس شخص کو جس پر اُس نے یہ کلام نازل کیا ہے یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زندہ کر دے تو دنیا اس پر تعجب نہ کرے۔کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کا فیصلہ ہے اور خدا تعالیٰ جس بات کا فیصلہ کر لیتا ہے وہ ہو کر رہتی ہے۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا: بارش اور سردی کی وجہ سے میری طبیعت خراب رہی ہے۔ہم جابہ گئے تو اگر چہ وہاں سردی زیادہ تھی مگر دھوپ نکلی رہی جس کی وجہ سے باوجود سردی زیادہ ہونے کے طبیعت اچھی رہی۔یہاں آئے تو پھر بادل آگئے جس کی وجہ سے طبیعت میں ضعف اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔بہر حال وہ اول موسم قریب آ رہا ہے جب بادل ہٹ جاتے ہیں۔اس لیے اُمید ہے کہ تغیر و تبدل کے ماتحت روشنی اور نور کا موسم آ جائے گا۔اس کمزوری کی وجہ سے باوجود اس ارادہ کے کہ میں کھڑے ہو کر خطبہ پڑھوں گا آج میں نے بیٹھ کر خطبہ پڑھا ہے اور طبیعت میں کمزوری محسوس ہوتی ہے لیکن زیادہ اثر بادلوں اور موسم (الفضل 24 جنوری 1957ء) کا ہی معلوم ہوتا ہے“۔1 : يوسف : 95