خطبات محمود (جلد 38) — Page 17
خطبات محمود جلد نمبر 38 17 $1957 چر روش تھا، داڑھی مہندی سے لگی ہوئی تھی اورنہایت خوشم تھی اور یوں معلوم ہوتا تھا جیسے بالوں میں لنگھی کی ہوئی ہے۔آخری عمر میں آپ مہندی میں خضاب ملا لیا کرتے تھے جس کی وجہ سے بالوں میں کچھ سیاہی آ جاتی تھی۔لیکن ابتدا میں آپ صرف مہندی لگایا کرتے تھے۔یہ خضاب کا نسخہ میر حامد شاہ صاحب کسی سے سیکھ کر آئے تھے۔وہی خضاب صحت کی حالت میں میں بھی لگایا کرتا تھا۔لیکن آپ مہندی زیادہ ملایا کرتے تھے۔اس لیے سیاہی کم ہوتی تھی اور سرخی زیادہ لیکن میں مہندی کم ڈالا کرتا تھا اس لیے سیاہی زیادہ ہوتی تھی اور سُرخی کم۔ابتدا میں حضرت صاحب صرف مہندی لگایا کرتے تھے۔بہر حال آپ کی داڑھی مہندی سے رنگی ہوئی تھی جو چمکتی تھی۔میں نے جھک کر آپ کا چہرہ دیکھا۔جب میں آپ کے قریب ہوا تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اُٹھائے۔ایک ہاتھ آپ نے کی میرے دائیں کھتے پر رکھ لیا اور دوسرا ہاتھ میرے بائیں کھتے پر رکھ لیا اور میرے سر کو جھکایا اور پیار سے میرے ہونٹوں کو یہ کہتے ہوئے بوسہ دیا کہ بیٹا! تم اِس طریق پر عمل کرو گے یا اُس پر ؟ میں نے جواب دیا کہ مجھے نہ اس طریق سے غرض ہے اور نہ اُس طریق سے غرض ہے۔مجھے تو حضور کے ارشاد - غرض ہے۔حضور جوارشاد فرمائیں گے میں وہی کروں گا۔مجھے اس طریق سے یا اُس طریق سے کوئی تعلق نہیں۔آپ نے میری اس بات کا کوئی جواب نہیں دیا۔لیکن میں نے دیکھا کہ آپ کے چہرہ پر رونق آ گئی ہے۔پھر آپ نے خوشی سے کہا میں نے تمہیں ٹرنک کال کی تھی۔میں نے کہا حضور ! آپ نے ٹرنک کال کی ہو گی لیکن مجھے وہ نہیں ملی۔میں تو مسجد مبارک کے اوپر تھا اور وہاں ٹیلیفون نہیں۔بہر حال آپ کی ٹرنک کال مجھے نہیں ملی۔میرے دل میں خود ہی خواہش پیدا ہوئی کہ میں حضور کو دیکھوں اس لیے میں آ گیا۔اس کے بعد آنکھ کھلی تو میرا ذہن اس طرف گیا کہ معلوم ہوتا ہے خدا تعالیٰ نے اگلے جہان میں بھی ٹرنک کال کا طریق جاری کیا ہوا ہے۔جب اگلے جہان میں روحیں دنیا کے لوگوں سے ملنا چاہتی ہیں تو فرشتے ٹیلیفون لگا دیتے ہیں۔صرف فرق یہ ہوتا ہے کہ یہاں کی ٹرنک کال کانوں سے سنی جاتی ہے اور وہاں کی ٹرنک کال دل سے سنی جاتی ہے۔اگلے جہان میں جب کسی روح کا دل چاہتا ہے کہ وہ دنیا میں اپنے کسی پیارے کو دیکھے یا کسی رشتہ دار سے ملے تو فرشتے اسے ٹیلیفون پر کھڑا کر دیتے ہیں اور ادھر اُس کے رشتہ دار کو رغبت دلا دیتے ہیں اور جو کچھ وہ روح کہتی ہے خواب میں اُس کے سامنے آ جاتا ہے۔تو گویا ٹرنک کال کا طریق وہاں بھی جاری ہے۔