خطبات محمود (جلد 38) — Page 15
15 $1957 خطبات محمود جلد نمبر 38 میں بھی جو بات کہوں گا اس کی وجہ سے لوگ کہیں گے کہ اس کا دماغ خراب ہو گیا ہے لیکن نہ حضرت یعقوب علیہ السلام ڈرے تھے اور نہ میں ڈرتا ہوں۔حضرت یعقوب علیہ السلام نے کی باوجود یہ بات جاننے کے کہ لوگ انہیں پاگل کہیں گے وہ بات کہہ دی تھی۔اسی طرح میں بھی یہ بات جاننے کے باوجود کہ لوگ مجھے پاگل قرار دیں گے اور میری بات کو جھوٹا کہیں گے یہ بات کہنے سے باز نہیں رہ سکتا۔آج رات میں نے رویا میں دیکھا کہ میں قادیان گیا ہوں اور مسجد مبارک کی چھت پر ہوں۔وہاں خوب چہل پہل ہے اور لوگ آتے جاتے ہیں۔میں نے دیکھا کہ دو آدمی میرے پاس بیٹھے ہوئے ہیں۔ہیں تو وہ اُدھیڑ عمر کے لیکن توانائی اور طاقت کی وجہ سے وہ جوانی کے زیادہ قریب معلوم ہوتے ہیں۔ان میں سے ایک کا نام عبد الحق ہے اور دوسرے کا نام نوراحمد ہے۔عبد الحق بات کر رہا ہے اور نور احمد پہلو میں بیٹھا ہوا ہے۔عبدالحق نے مجھ سے کہا کہ فلاں شخص گواہی دے رہا ہے اور اس سے فلاں نے کہا ہے کہ اس طرح گواہی نہ دو بلکہ اس طرح گواہی دو کہ عبدالحق یا نور احمد کو فائدہ پہنچ جائے۔اس وقت میرے ذہن میں یہ نہیں کہ وہ گواہی عدالت میں ہے یا سلسلہ کے محکمہ قضاء میں ہے۔پھر یہ بھی مجھے یاد نہیں کہ اس شخص سے عبد الحق کے متعلق گواہی دینے کے لیے کہا جا رہا ہے یا نوراحمد کے متعلق کہا جا رہا ہے۔بہر حال میں نے کہا کہ مجھے اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ وہ گواہی عبدالحق یا نور احمد کے خلاف ہے یا ان کے حق میں ہے۔مجھے صرف اس بات سے غرض ہے کہ وہ سچ بولے اور جو کہے ٹھیک کہے۔یہ کہ وہ عبد الحق یا نور احمد کے فائدہ کے لیے گواہی دے اس کی ذمہ داری مجھ پر نہیں۔میں صرف یہ کہتا ہوں کہ وہ جو کہے سچ کہے کیونکہ سچ میں ہی برکت ہے۔چاہے اس کی گواہی عبدالحق یا نور احمد کے خلاف ہو یا ان کے حق میں ہو۔ان باتوں کے بعد مجھے یکدم یوں محسوس ہوا جی کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یاد آئی ہے اور میں نے خیال کیا کہ گھر جاؤں اور ہے حضرت صاحب کو دیکھوں۔ہمارے مکان کا وہ حصہ جو مسجد مبارک کی اوپر کی چھت سے ملحق۔اور اُسی کے دروازہ سے میں مسجد میں نماز کے لیے آیا کرتا تھا میں اُس حصہ سے گز را اور پھر چھت کو پار کر کے سیڑھی سے اترا اور اُس دالان میں گیا جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام رہا کرتے تھے۔میں جب اُس دالان میں گیا تو وہاں میں نے دیکھا کہ ایک بڑا شاندار پلنگ رکھا ہے اور اُس پر ایک