خطبات محمود (جلد 38) — Page 107
$1957 107 12 خطبات محمود جلد نمبر 38 مختلف ممالک میں اسلام اور احمدیت کی ترقی کے آثار تبلیغ کے جو نئے رستے کھل رہے ہیں دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اُن میں ہمیں کامیابی بخشے (فرموده 19 را پریل 1957ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پچھلے ہفتہ میں نے پھر رویا میں اپنے آپ کو قادیان میں دیکھا ہے اور آج رات بھی میں نے ایسا ہی نظارہ دیکھا۔آج رات جو نظارہ میں نے دیکھا ہے اس میں کچھ انذار کا بھی پہلو تھا۔لیکن وہ انذار کا پہلو احمدیوں اور دوسرے مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ وہ انذار کا پہلو غیر مسلموں کے لیے تھا۔مگر چونکہ اس کے بیان کرنے سے بات لمبی ہو جاتی ہے اس لیے میں اس بات کو آج بیان نہیں کرتا کیونکہ رمضان کی وجہ سے کچھ تو سارا دن قرآن کریم کی تلاوت کرنی پڑتی ہے اور جمعہ کے سوا باقی دنوں میں دوسرے کاموں کے علاوہ قرآن کریم کے ترجمہ پر نظر ثانی کرنے کا کام بھی ہوتا ہے اس سے بہت کوفت ہو جاتی ہے۔پھر آج جمعہ پر آنے سے تھوڑی دیر قبل ہی ایک خاتون نے اپنی مصیبتوں کا ذکر شروع کر دیا۔چونکہ اُس خاتون کا ہمارے خاندان سے پرانا تعلق ہے اس لیے مجھے اُس کی باتیں سننی پڑیں جس کی وجہ سے طبیعت میں اور بھی کوفت پیدا ہوئی۔اس لیے آج میں مختصر آ ہی بتا تا ہوں۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی ایک خطبہ میں کہا تھا کہ تم بعض لوگوں کے مرتد ہو جانے سے گھبراؤ