خطبات محمود (جلد 37) — Page 549
$1956 خطبات محمود جلد نمبر 37 549 کہ ہمارا پلیٹ فارم ہمارا روپیہ اور ہماری تنظیم تمہاری تائید میں ہے اور یہ اُسی کی لالچ میں آگئے مگر اُس کی تو کوئی حیثیت اپنی جماعت میں بھی نہیں ہے۔اگر اپنی جماعت میں اس کی کوئی حیثیت ہوتی تو اس کا پلیٹ فارم، اس کا روپیہ اور اس کی تنظیم مولوی محمد علی صاحب کو کیوں نصیب نہ ہوتی۔آخر وہ بتائے تو سہی کہ وہ پیغامیوں کو کتنا روپیہ دیتا ہے۔وہ وکیل ہے اور صاحب آمد ہے۔ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ ہمارا ایک غریب آدمی جس کی آمد اس سے نصف ہے اس سے دُگنا چندہ دیتا ہے۔وہ ذرا اپنا مقابلہ ہمارے آدمیوں سے تو کر کے دیکھے کہ ہمارے افراد کتنی قربانی کرنے والے ہیں۔میرا ایک باڈی گارڈ ہے جس کو پچھتر روپے ماہوار ملتے ہیں۔اس نے تحریک جدید میں ایک سو تین روپے چندہ لکھوایا ہے۔اس کے ساتھ اگر صدرانجمن احمدیہ کا چندہ بھی ملا لیا جائے تو اگر وہ وصیت کرنے والا ہے تو ساڑھے سات روپے ماہوار وہ ہو گا۔گویا توے روپے سال کے بن گئے۔یہ اور تحریک جدید کا چندہ دونوں ملا کر ایک سو ترانوے روپے ہو گئے۔لیکن اگر وہ وصیت کرنے والا نہ بھی ہو تب بھی چھپن روپے کے قریب وہ چندہ عام دیتا ہو گا اور تحریک جدید کا چندہ ملا کر ایک سو انسٹھ روپے بن جائے گا۔جس کے معنے یہ ہیں کہ وہ تیرہ روپے سے زیادہ ماہوار چندہ دیتا ہے۔لیکن وہ می جو کہتا ہے کہ ہمارا پلیٹ فارم اور ہماری تنظیم اور ہمارا روپیہ تمہاری تائید میں ہے اُس کی آمد چھ سات سو روپے ماہوار سے کم نہیں ہو گی۔لیکن وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ تیرہ روپے ماہوار چندہ اپنی انجمن کو دیتا ہے جو میرا ایک باڈی گارڈ جس کی آمد اُس کی آمد سے دسواں حصہ بھی نہیں دے رہا ہے۔اگر وہ اتنا چندہ دیتا ہے تو وہ اسے ثابت کرے۔لیکن اگر وہ اُن لوگوں کو بھی اتنا چندہ نہیں دیتا جن کا وہ حصہ ہے تو وہ ان لوگوں کو کیا دے گا جو فتنہ پیدا کرنا چاہتے ہیں یہ محض دھوکا ہے۔اُسی طرح جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں منافق یہودیوں سے کہا کرتے تھے کہ لَبِنْ أُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَكُمْ وَ لَا نُطِيْعُ فِيْكُمْ اَحَدًا اَبَدًا وَ اِنْ قُوتِلْتُمْ لَنَنْصُرَنَّكُمْ 2 یعنی اگر تم کو شہر سے نکالا گیا تو ہم بھی تمہارے ساتھ شہر سے نکل جائیں گے اور اس بارہ میں کسی کی بات نہیں مانیں گے۔اور اگر تم سے قتال کیا گیا تو ہم بھی تمہارے ساتھ مل کر مسلمانوں سے قتال کریں گے۔لیکن کیا کسی تاریخ سے ثابت۔خص