خطبات محمود (جلد 37) — Page 542
$1956 542 خطبات محمود جلد نمبر 37 طور ہیں جن کی ہم نے حفاظت کرنی ہے۔اس لیے ہم تمہاری بات نہیں مانیں گے۔لیکن جو نہی چند روسی جہاز شام میں اُترے وہ وہاں سے بھاگنا شروع ہوئے۔پھر اُدھر امریکہ کی ہمدردی بھی جاتی رہی ، پاکستان بھی مخالف ہو گیا اور دوسرے اسلامی ممالک بھی مخالف ہو گئے۔غرض اِدھر روس کے چند جہاز اُترے تو وہ فرانسیسی اور انگریز جو ڈھول بجاتے ہوئے مصر میں داخل ہوئے تھے وہ نقارے بجاتے ہوئے وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے اور سارا رعب جو اُن کا دنیا پر چھایا ہوا تھا مٹ گیا اور لوگوں نے سمجھ لیا کہ روس کے چند جہازوں سے انگریز اور فرانسیسی فوج کے حواس باطل ہو جاتے ہیں۔دراصل یہ انگریزوں اور فرانسیسیوں کی بڑی گہری چال تھی کہ پہلے پولینڈ اور ہنگری میں فساد کرایا تا کہ روس وہاں مشغول ہو جائے۔پھر اسرائیل کو مصر پر حملہ کا اشارہ کر دیا اور پھر اس علاقے میں انگریزی اور فرانسیسی فوجیں اُتار دیں۔مصر نے عارضی پر یہ ذلت برداشت کر لی کہ اپنی فوج کو واپس بلا لیا۔لوگوں نے شور مچا دیا کہ مصری فوج کی مقابلہ نہیں کر سکی اور بھاگ گئی ہے۔لیکن دراصل مصر کا یہ اقدام اپنی فوج کو دشمن کے نرغہ سے بچانے کے لیے تھا تا کہ پہلے سویز پر انگریزوں اور فرانسیسیوں سے لڑائی کرے اور پھر اسرائیل سے نپٹ لے۔لیکن اُدھر روس نے اپنے چند ہوائی جہاز بھیج دیئے۔روس کے اُن جہازوں کا اتر نا تھا کہ انگریز بھی بھاگے، فرانسیسی بھی بھاگے اور اسرائیل بھی بھاگا۔غرض جو لوگ بڑی شان اور غرور کے ساتھ مصر میں داخل ہوئے تھے وہ کالے منہ والے بھگوڑوں کی شکل میں وہاں سے بھاگ گئے۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے اُن کے تمام ارادوں کو نا کام کر دیا۔اسی طرح اگر تم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو چاہو تو تمہیں ایسی فتح نصیب ہوگی کہ جیسے روسی جہازوں کے اترنے کی وجہ سے انگریز ، اسرائیل اور فرانسیسی مصر سے بھاگے تھے۔اُسی طرح پادری جو اسلام پر اعتراض کرتے ہیں اپنے کانوں پر ہاتھ رکھیں گے اور کہیں گے کہ خدا کے لیے ہمیں اس دفعہ معاف کر دو ہم آئندہ ایسی حرکت نہیں کریں گے۔ایک دفعہ میرے پاس ایک انگریز آیا اور اُس نے کہا میں آپ سے اسلام کے متعلق کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کوئی الزامی جواب نہ دیں۔میں نے کہا اگر اسلام پر حملہ نہیں کرو گے تو میں بھی الزامی جواب نہیں دوں گا۔لیکن جب باتیں