خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 531 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 531

$1956 531 خطبات محمود جلد نمبر 37 تو تیرا کام ہے تو آپ کر۔مگر جب وہ کام خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے کرنا چاہتا ہے تو پھر خدا تعالیٰ یہ نہیں کہے گا کہ یہ تیرا کام ہے تو آپ کر بلکہ وہ کہے گا یہ تو میرا کام ہے اسے میں ہی کروں گا۔باقی رہا یہ کہ یہ تو دو فقرے ہیں ان کا دعاؤں کی قبولیت کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ان فقروں سے پہلے دعا کے بعد ” کیونکہ“ کا لفظ محذوف سمجھا جائے گا اور مطلب یہ ہوگا کہ اے خدا! فلاں کام کر دے کیونکہ میں تو ہر کام تیری مدد مانگ کر کیا کرتا ہوں اور ہر کام میں میں تیری رضا کو مدنظر رکھتا ہوں۔اور پھر جو شخص دعا کے وقت کہے گا کہ ہم قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں وہ عملاً بھی یہی کوشش کرے گا کہ اپنے ہر کام میں خدا تعالیٰ سے دعا کرے۔اور جو شخص دعا کے وقت یہ کہے گا اور ہم اُس کی رضا کی جستجو کرتے ہیں“ اور عملاً بھی جب کوئی کام کرے گا تو دیکھے گا کہ اس میں خدا تعالیٰ کی رضا ہے یا نہیں اور جب یہ دو باتیں کوئی انسان کرے گا تو یقینی بات ہے کہ اُس کی دعائیں زیادہ قبول ہوں گی۔پس یہ صرف دعا نہیں ہے بلکہ اس میں انسان کو ایک رستہ بھی بتایا گیا ہے کہ تم اپنے چال چلن کو اس رنگ میں ڈھالو کہ ایک تو اپنے ہر کام میں خدا تعالیٰ سے دعا کیا کرو۔دوسرے ہر کام کے کرنے سے پہلے سوچا کرو کہ خدا تعالیٰ اس سے راضی ہو گا یا نہیں۔اگر تم ہر کام میں خدا تعالیٰ سے دعا کرو گے اور اگر تم ہر کام کے وقت یہ سوچو گے کہ اس میں خدا تعالیٰ کی رضا ہے یا نہیں تو لازماً جو کچھ خدا تعالیٰ سے مانگو گے وہ تم کو مل جائے گا۔پس یہ صرف دعا ہی نہیں ہے بلکہ اس میں دعا کی قبولیت کا گر بھی بتایا گیا ہے اور مجھے خدا تعالیٰ نے یہ فقرے اس لیے بتائے ہیں کہ ہماری جماعت کے لوگ اگر اپنی دعاؤں میں یہ فقرے کہیں گے تو اُن کی دعائیں زیادہ قبول ہوا کریں گی۔گویا یہ دعا کی قبولیت کا ایک القائی نسخہ ہے۔یعنی ایسا نسخہ ہے جو بندہ نے ایجاد نہیں کیا بلکہ خدا تعالیٰ نے اسے ظاہر کیا ہے۔اور یہ بات واضح ہے کہ جو نسخہ خدا تعالیٰ خود بتائے وہ بندہ کے ایجاد کردہ نسخہ سے بہت زیادہ قیمتی ہوتا ہے۔پس میں نے سمجھا کہ میں جماعت کو بتا دوں کہ اللہ تعالیٰ کا منشا یہ ہے کہ عملاً بھی ا دعاء بھی اِن دونوں فقروں کو یاد رکھا جائے کہ ہم قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے اور