خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 512 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 512

$1956 512 44 خطبات محمود جلد نمبر 37 جلسہ سالانہ کے موقع پر پہلے سے کئی گنا زیادہ تعداد میں آؤ اور اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی ہمراہ لانے کی کوشش کرو چنده جلسہ سالانہ جلد سے جلد بھجوانے کی کوشش کرو تا کہ مہمانوں کے لیے خوراک اور رہائش کے انتظامات میں دقت نہ ہو (فرمودہ 9 نومبر 1956ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: کل شام کو میں جابہ سے واپس آیا تھا اور کل صبح پھر ایک شادی کی تقریب پر لاہور جانے کا ارادہ ہے۔میرے بعد اگر میاں بشیر احمد صاحب جو میرے ساتھ نہ گئے تو وہ امیر مقامی ہوں گے اور اگر وہ میرے ساتھ گئے تو مولوی جلال الدین صاحب شمس امیر مقامی ہوں گے۔چونکہ ہم پرسوں جابہ گئے تھے جہاں سے کل شام کو واپس آئے اور کل پھر لاہور جانا ہے اور درمیان میں کچھ پیٹ کی بھی خرابی رہی جو دس پندرہ روز سے چلی آ رہی۔ہے