خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 478 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 478

$1956 478 خطبات محمود جلد نمبر 37 تعریف ہونے لگ جائے گی اور ان کا انجام اچھا ہو جائے گا۔مسلمان جن کا مذہب سچا ہے ان کا انجام تو آپ ہی ظاہر ہے۔اگر سچے مذہب والا بے غرضی سے خدمت کرے گا تو لازماً اس کو بڑی ترقی حاصل ہوگی کیونکہ عقل بھی اس کی تائید کر رہی ہو گی اور دل بھی اس کی تائید کر رہا ہو گا اور ان دونوں چیزوں کی تائید کے بعد اس کا رتبہ دنیا میں بڑھ جائے گا۔لیکن فرماتا ہے اگر عیسائی اور یہودی بھی سچے دل سے بنی نوع انسان کی خدمت کریں اور بے غرضی سے کریں اور أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ کی تعلیم کو یاد رکھیں تو اُن کو بھی دنیا میں بڑی عزت ملے گی اور وہ بڑی ترقی کر جائیں گے۔لیکن یہ ایسا کریں گے نہیں یہ خود غرضی سے ہی کام کریں گے جس کی وجہ سے ان کو نقصان پہنچے گا۔اگر یہ ہماری بات مان لیں اور ہم نے مسلمانوں کے پیدا کرنے کا جو مقصد بیان کیا ہے اُسے اپنے سامنے رکھیں تو ان کا انجام بھی بڑا اچھا ہو جائے گا الفضل 28 نومبر 1956ء) اور ان کی عمر لمبی ہو جائے گی“۔1 : آل عمران: 111 2 : مسلم كتاب المساجد ومواضع الصلوة 3 : السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 93 مطبوعہ مصر 1935ء 4 : تاریخ طبری جلد 5 صفحه 72 مطبوعه بيروت 1987ء 5 : فتوح البلدان بلاذری صفحه 144،143 مطبوعہ قاہرہ 1319ھ : وَوَرِثَ سُلَيْمَنُ دَاوُدَ وَقَالَ يَاأَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنطِقَ الطَّيْرِ (النمل: 17)