خطبات محمود (جلد 37) — Page 23
$1956 23 خطبات محمود جلد نمبر 37 بعید نہیں کہ چند سالوں میں امریکن جماعتوں کے چندے پاکستان کے چندوں سے بھی بڑھ جائیں گے۔اور یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ وہ ایسی تدبیریں کر رہا ہے کہ جن کے نتیجہ میں جیسے مالدار ملک میں لوگوں کو اسلام کی طرف توجہ ہو رہی ہے۔پاکستانیوں کو تو اس بات۔مدد پر خوش ہونا چاہیے کہ جس ملک کے آگے انہیں مدد کے لیے ہاتھ پھیلانا پڑ رہا ہے وہ ملک۔لینے کے لیے ہماری طرف اپنا ہاتھ پھیلا رہا ہے، جس ملک کے لوگ عیسائیت پھیلا رہے ہیں س میں اب ہمارے ذریعہ ایسے لوگ کھڑے ہو گئے ہیں جو اسلام کی اشاعت کے لیے ناب ہیں اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔اس کے متعلق فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔جہاں تک گورنمنٹ کی مدد کا سوال ہے اخبارات میں پاکستان کے بعض وزراء کی تقریریں چھپی ہیں کہ حکومت امریکہ نے حکومت پاکستان کو اتنی مدد دی ہے۔ہمیں مدد دینے کے متعلق تو نہ کبھی گورنمنٹ نے اعلان کیا ہے اور نہ گورنمنٹ کے رسل و رسائل کے ذرائع نے کبھی اعلان کیا ہے کہ گورنمنٹ نے اس قدر مدد احمدیوں کو دی ہے۔لیکن جہاں تک پاکستان کو مدد ملنے کا سوال ہے اس کے متعلق خود پاکستان کے وزراء نے اعلانات کیے ہیں جو اخبارات میں بھی چھپ چکے ہیں۔بلکہ گورنر جنرل نے بھی کہا ہے کہ حکومت امریکہ نے حکومت پاکستان کو اس قدر مدد دی ہے۔پس جہاں تک گورنمنٹ امریکہ کا تعلق ہے وہ ہم سے ایسی ہی جدا ہے جیسے دوسرے ممالک کی غیر مسلم حکومتیں جُدا ہیں۔اور جہاں تک امریکن لوگوں کا سوال ہے ان کی اکثریت اب بھی عیسائی ہے۔مگر اب خدا تعالیٰ کے فضل سے اُن میں ایک ایسی جماعت پیدا ہو چکی۔جو اسلام لے آئی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ روز بروز بڑھ رہی ہے۔اس کے اندر اسلام کی خدمت کا بڑا جوش پایا جاتا ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ ترقی کرتے کرتے جب اس کی تعداد ایک خاص حد تک پہنچ جائے گی تو ہزاروں اور لاکھوں ڈالر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا بلکہ ان کا چندہ اربوں تک پہنچ جائے گا۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے امریکہ کے انچارج مبلغ ہی خلیل احمد صاحب ناصر نے مجھ سے بیان کیا تھا کہ ہماری جماعت کا چندہ چالیس ہزار ڈالر سالانہ تک پہنچ گیا ہے۔یہ رقم بہت بڑی ہے لیکن ہم اسے کچھ بھی نہیں سمجھتے بلکہ ہم تو امید