خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 334 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 334

خطبات محمود جلد نمبر 37 334 $1956 ان بیالیس سال میں ساٹھ کروڑ مسلمانوں نے اسلام کی اشاعت میں کیا کیا ہے۔اسلام کی جو بھی اشاعت ہوئی ہے وہ سب خلافت کی وجہ سے ہوئی ہے۔اگر خلافت مٹ جائے تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فتح بھی ناکامی میں تبدیل ہو جائے۔دیکھ لو اگر مصر والے سویز لے لیں اور وہ فلسطین سے یہودیوں کو نکال بھی دیں تو اس سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین غالب نہیں آسکتا۔صرف وہ ایک چھوٹی سی حکومت بن جائے گی جو جرمنی سے بھی چھوٹی ہو گی۔مگر اس سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا فائدہ پہنچے گا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فائدہ تو اس میں ہے کہ اسلام دنیا پر غالب ہو۔اور یہ غلبہ میری خلافت میں اور میرے ہی ذریعہ ہوا ہے۔اگر کوئی شخص خلافت کو یا مجھے ناکام بنانا چاہتا ہے تو وہ گویا اسلام کے غلبہ کو روکنا چاہتا ہے۔اب دیکھو! یہ کیسی کچی خواب ہے جو اُسے دکھائی دی۔اگر اُسے یہ خیال ہوتا کہ مجھے سانپ نے ڈس لیا ہے تو اُسے یہ دعا کرنی چاہیے تھی کہ اے اللہ! تو انہیں شفا دے۔مگر وہ دعا یہ کرتی ہے کہ اے اللہ ! تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری امیدوں کو پورا کر دے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ الہی خواب ہے ورنہ ظاہری لحاظ سے اگر مجھے سانپ نے کاٹا تھا تو وہ یہ دعا کرتی کہ اے اللہ ! تو میرے ماموں کو شفا دے دے۔مگر وہ یہ دعا کرتی ہے کہ اے اللہ ! تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری امیدوں کو پورا کر دے۔اس کے یہ معنی ہیں کہ ان پر جو حملہ ہوا ہے وہ درحقیقت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین پر ہوا ہے اور اگر انہیں کچھ ہوا یا ان کی خلافت کو کوئی نقصان پہنچا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امیدیں بھی پوری نہیں ہوں گی“۔:1 يَحْلِفُونَ بِاللهِ مَا قَالُوا ( التوبة : 74) (الفضل 8 اگست 1956ء) 2: إِذَا جَاءَكَ الْمُنْفِقُونَ قَالُوْا نَشْهَدُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُ اللهِ (المنافقون: 2) 3 : القلم : 11 4 : آل عمران: 119 5 : آل عمران: 119