خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 276 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 276

خطبات محمود جلد نمبر 37 276 $1956 چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی مل جائے تو تم اسے ضائع کرنا کبھی پسند نہیں کرتے۔اگر تمہیں دو آ نے مل جائیں تو تم ان دو آنوں کا ضائع ہونا بھی برداشت نہیں کر سکتے ، اگر تمہیں کہیں می سے ایک روپیہ مل جائے تو تم اُس ایک روپیہ کا ضیاع بھی برداشت نہیں کر سکتے ، اگر تمہارے پاس ایک زئیل 5 اور مریل گھوڑا ہو تو تم اُس مریل گھوڑے کو ضائع کرنا بھی پسند نہیں کرتے پھر یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ تمہارے پاس ایک زندہ خدا ہو اور تم اُس سے غافل ہو۔جب تم اُس کا ہاتھ پکڑ لو گے تو وہ تمہیں کبھی نہیں چھوڑے گا۔بلکہ ہر موقع پر تمہاری غیر معمولی نشانات سے تائید فرمائے گا۔اگر تمہارے جاہل باپ دادا نے یہ ضرب المثل بنائی ہوئی تھی کہ ”ہتھ پھڑے دی لاج رکھنا اور وہ جس کا ہاتھ پکڑ لیتے تھے اُسے کبھی نہیں چھوڑتے تھے تو کیا تم سمجھتے ہو کہ اگر تم نے مضبوطی کے ساتھ اپنے خدا کے دامن کو پکڑ لیا تو وہ تمہاری لاج نہیں رکھے گا؟ وہ ایسی لاج رکھے گا کہ دنیا میں کسی نے ایسی لاج نہ رکھی ہو گی۔اور وہ تمہارا اس طرح ساتھ دے گا کہ تمہارے ماں باپ نے بھی تمہارا اُس طرح کبھی ساتھ نہیں دیا ہو گا“۔الفضل 10 جولائی 1956ء 1 : الفاتحة : 2 2 : البقرة: 256 3 : تذکرہ صفحہ 119 طبع چہارم 4 : رسالہ الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 319۔نظارت اشاعت ربوہ 2008ء 5 : زٹیل : گھٹیا، نکما ، جو کوئی کام نہ آ سکے (اردو لغت تاریخی اصول پر۔جلد 11 صفحہ 56 - کراچی 1990ء)